We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

میکسیکو ایک طاقت بن جائے گامستقبل میں کوئی بھی انہیں نہیں دھمکائے گا،نو منتخب صدر

میکسیکو ایک طاقت بن جائے گامستقبل میں کوئی بھی انہیں نہیں دھمکائے گا،نو منتخب صدر

میکسیکو(یو این این)میکسیکو کے نو منتخب صدر آندریاس مانویل لوپیز کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی اْن کے ملک کو سرحد پر دیوار کی تعمیر سے نہیں دھمکائے گا۔ لوپیز کا یہ موقف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ لوپیز کا مزید کہنا تھا کہ "میکسیکو ایک طاقت بن جائے گا اور طاقت کا توازن بھی تبدیل کر دے گا۔ آئندہ کوئی بھی ہماری سرحد کی بندش، سرحد پر فوج کی تعیناتی یا دیوار کی تعمیر کے حوالے سے ہمیں دھمکی نہیں دے گا”۔ انہوں نے یقین کے ساتھ کہا کہ "میکسیکو میں ترقی دیکھنے میں آئے گی اور روزگار کے مواقع ہوں گے”۔ نومنتخب صدر یکم دسمبر کو اپنا منصب سنبھالیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ عرصہ قبل ایک ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ امریکا کو محفظ سرحد کی ضرورت ہے بالخصوص اس لیے کہ 2017ء میں میکسیکو میں قتل کی ریکارڈ وارداتیں ہوئیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان متعدد موضوعات پر بڑھتے اختلافات کے ماحول میں گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے میکسیکو میں نو منتخب صدر سے "دوستانہ ملاقات” کی۔ پومپیو ایک وفد کی سربراہی کر رہے تھے جس میں امریکی وزیر خزانہ، داخلہ سکیورٹی کی وزیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل تھے۔ تاہم امریکی وفد نے میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں کی تھی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com