We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

میڈیا کارکنوں اور فنکاروں کی کپیسٹی بلڈنگ کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے،فیاض الحسن چوہان

میڈیا کارکنوں اور فنکاروں کی کپیسٹی بلڈنگ کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے،فیاض الحسن چوہان

لاہور (یو این این) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میڈیا کارکنوں اور فنکاروں کی کپیسٹی بلڈنگ اور نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے ، عوام میں جذبہ حب الوطنی اجاگر کرنے کیلئے فلموں اور ڈراموں میں قومی ہیروز اور شہدا کی خدمات کو بھی پیش کیا جائے ، وہ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب کے دفتر میں پرنٹ میڈیا کے کارکنوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ، اس موقعہ پر ڈی جی پی آر امجد بھٹی ، ڈائریکٹر نیوز چوہدری عارف ، ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا عابد نور بھٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ طرز کے پروگرامز منعقد کئے جائیں گے ، جلد ہی حکومت پنجاب اور پرائیویٹ شعبہ کے تعاون سے پنجاب آئڈل پروگرام لانچ کیا جائے گا جس کیلئے باقاعدہ تشہیر کی جائے گی اور اس پروگرام میں غزل ، فوک اور گانوں سمیت دیگر کیٹگریز شامل کی جائیں گی ۔ پنجاب آئڈل کیلئے آرٹس کونسلز کے آٹھوں ڈویژنوں میں آڈیشن ہوں گے جس کے بعد الحمرا ہال میں مقابلے منعقد کئے جائیں گے اور گرینڈ فنالے میں کامیاب ہونے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا ۔ٍانہوں نے کہا کہ شہید مقبول حسین ایک عظیم سپاہی تھا ، 6 تا 12 ستمبر آرٹس کونسلز کے آٹھوں ڈویژنز میں شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پروگرامز منعقد کئے جائیں گے ، شہید مقبول حسین پرڈرامہ بنانے کیلئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطا ء کو ٹاسک دیدیا ہے15 ستمبر تک مسودہ فائنل ہو گا جس کے بعد اس کی لانچنگ ہو گی ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بھارت میں پاکستان کیخلاف فلمیں اور ڈرامے بنائے جا رہے ہیں لہذٰا ضرورت اس امر کی ہے پاکستان میں بھی حب الوطنی کو فروغ دیا جائے تاکہ نئی نسل اپنے قومی ہیروز اور شہداء کی قربانیوں سے آگاہ رہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com