We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

میلانیا ٹرمپ کے سلوینی نڑاد والدین کو امریکی شہریت دے دی گئی

میلانیا ٹرمپ کے سلوینی نڑاد والدین کو امریکی شہریت دے دی گئی

نیویارک (یو این این)امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے سلوینی نڑاد والدین کو امریکی شہریت دے دی گئی ہے۔ میلانیا ٹرمپ کے والدین کی امریکی شہریت کے حصول کے حوالے سے نیویارک میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں میلانیا ٹرمپ اوراس کے والدین کے ساتھ کئی دوسرے افراد بھی موجود تھے۔ میلانیا کے والدین کے وکیل مائیکل وایلڈز نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کے سسر فیکٹور اور خوش دامن امالیا نافس کو امریکی شہریت فراہم کردی گئی ہے۔ انہوں نے نیویارک میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران امریکی شہریت حاصل ہونے کے بعد امریکا سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔ وکیل کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا میلانیا ٹرمپ کے والدین نے کتنے عرصے میں امریکی شہریت حاصل کی اور نہ ہی یہ معلوم ہوا ہے کہ آیا والدین کی امریکا میں مستقل رہائش کے اخراجات ان کی بیٹی ادا کرے گی یا وہ خود کریں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com