We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

مہیش بھٹ کی ہمایوں سعید کو ’جوانی پھر نہیں آنی2 ‘کی کامیابی پر مبارکباد

مہیش بھٹ کی ہمایوں سعید کو ’جوانی پھر نہیں آنی2 ‘کی کامیابی پر مبارکباد

کراچی(یو این این)نامور بھارتی ہدایت کار، پروڈیوسر اوراسکرین رائٹر مہیش بھٹ نے پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کو ’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘نے باقی دونوں فلموں’’لوڈویڈنگ‘‘اور’’پرواز ہے جنون‘‘کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میدان مارلیا۔ جہاں پاکستانی شائقین فلم کی تعریف کررہے ہیں وہیں بھارت کے نامور ہدایت کارو پروڈیوسرمہیش بھٹ بھی فلم کو سراہے بغیر نہ رہ سکے۔مہیش بھٹ نے ٹوئٹر پر ہمایوں سعید کو فلم کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمایوں سعید ایسا ستارہ ہے جو مسلسل چمک رہا ہے۔اداکار ہمایوں سعید نے مہیش بھٹ کا شکریہ اداکرتے ہوئے جوابی ٹوئٹ کیا ’’اللہ کا بہت شکر ہے، یہ تو شروعات ہے، ہمیں لوگوں کا پیار ایسے ہی ملتا رہا تو فلم کئی ریکارڈ توڑے گی۔‘‘واضح رہے کہ فلم ریلیز کے صرف دودنوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں 10 کروڑ72 لاکھ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com