We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

مہم 100فیصد نتائج تک جاری رکھیں ، کچی آبادیوں کو نہ چھیڑا جائے ،عبدالعلیم خان

مہم 100فیصد نتائج تک جاری رکھیں ، کچی آبادیوں کو نہ چھیڑا جائے ،عبدالعلیم خان

ختم کی گئی تجاوزات دوبارہ نہ بنیں،واگزار اراضی گوگل پر اپ لوڈ کریں ،سینئر وزیر کی ہدایت
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت تجاوزات کے خاتمے کی مہم کا اعلیٰ سطحی اجلاس

لاہور(یو این این )سینئر وزیرپنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت تجاوزات کے خاتمے کی مہم کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ شہر بھر میں ختم کی گئی تجاوزات کسی قیمت پر دوبارہ قائم نہیں ہونی چاہئیں ،متعلقہ ادارے اس امر کو یقینی بنائیں کہ اس اراضی پر گورنمنٹ کا قبضہ برقرار رہے اور اس ساری جگہ کو عوامی مفاد میں استعمال کرنے کیلئے سفارشات تیار کی جائیں ،عبدالعلیم خان نے یہ ہدایت بھی کی کہ واگزار ہونے والی تمام اراضی کو گوگل پر اپ لوڈ کیا جائے تاکہ اُس کا سٹیٹس مستقل طور پر برقرا ر رہ سکے ، انہوں نے دریائے راوی کے ساتھ خالی ہونے والی 3ہزار ایکڑ جگہ کو محکمہ جنگلات کے حوالے کرنے کا حکم دیا تا کہ وہاں شجر کاری او ر ماحول دوست اقدامات کیلئے کام شروع کیا جاسکے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ 100فیصد نتائج حاصل ہونے تک تجاوزات کے خاتمے کی مہم کو جاری رکھا جائے اور کچی آبادیوں اور غریب مکینوں کو بے گھر نہ کرنے کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے البتہ سرکاری اراضی پر قائم کسی پلازے ، شادی ہال یا کمرشل ادارے کو نہ چھوڑا جائے،عبدالعلیم خان نے داتا دربار کے سامنے قائم تمام تجاوزات ختم کرنے اور وہاں خوبصورت پارک بنانے کی ہدایت کی اور وہاں مکین لوگوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی تاکہ انہیں کسی حد تک اکاموڈیٹ کیا جا سکے ۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف مہم میں اب تک واگزار کرائی جانے والی اراضی کی تفصیلات بنائیں اور اپنے اداروں کی جانب سے کیے گئے آپریشن سے آگاہ کیا ،پی ایچ اے ،واسا ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھی اس آپریشن پر بریفنگ دی ،کمشنرلاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز نے بھی اہم امور پر گفتگو کی ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے شہری اداروں کی جامع کاروائی کو سراہا اور اسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جگہ پر کاروباری سرگرمیاں نہیں ہو سکتیں اور اس ضمن میں سرکاری اداروں کو ٹھوس اور جامع حکمت عملی پر کام کرنا ہوگا اور اس مقصد کیلئے تمام سٹیک ہولڈر ز کو مل کر اقدامات کرنے ہوں گے ،اجلاس میں شہر کے مختلف حصو ں میں قائم جھگیوں کے بارے میں پالیسی پر غور کیا گیا اور اس امر کی سفارش کی گئی کہ ان کیلئے بھی رجسٹریشن او ر متبادل انتظامات کے پہلو پر غور کیا جائے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ تجاوزات سے خالی ہونے والی جگہوں پر پی ایچ اے شجر کاری کرنے اور پارک بنانے کے کام کی منصوبہ بندی کرے،اجلاس میں تجاوزات کے خلاف مہم میں اکٹھے ہونے والے ملبے کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے کرنے کی تجویز دی گئی ،سینئر وزیر نے تجاوزات کے خلاف مہم میں عدلیہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا جس کی بھرپور سپورٹ کے باعث اس قدر اچھے نتائج سامنے آئے ہیں ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com