We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

مویشی پال حضرات کو سروس کی بروقت فراہمی اولین ذمہ داری ہے،سیکرٹری لائیو سٹاک

مویشی پال حضرات کو سروس کی بروقت فراہمی اولین ذمہ داری ہے،سیکرٹری لائیو سٹاک

احسن وحید کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل (توسیع)کے دفتر کا دورہ، محکمانہ بریفنگ لی
لاہور (یو این این )احسن وحید سیکرٹر ی لائیوسٹاک نے محکمہ کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد محکمہ کے دفاتر اور فارمز کے دوروں کاآغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے منگل کے روز طے شدہ شیڈول کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (توسیع) کے دفتر کا دورہ کیااور ڈائریکٹر جنرل (توسیع) سے محکمانہ بریفنگ لی۔ڈائریکٹر جنرل (توسیع) نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو عوام کی بہبود سے متعلق محکمہ کی پالیسیوں اور فیلڈ فارمیشنزکے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے پنجاب کے 9ڈویژنز میں جاری موبائل ڈسپنسریز اور فیلڈ میں دی جانے والی سروسز پر تفصیلی بریفنگ دی ۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے گزشتہ سال مکمل ہونے والے اور رواں مالی سال کے جاری تمام ڈیویلپمنٹ پروگرامز کا جائزہ لیا اور ڈائریکٹر جنرل (توسیع) کو فیلڈ میں فارمرز حضرات کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں نیز محکمہ کے لائیو سٹاک سہولت مرکز پر بہترین معیار کا ونڈااور منرل مکسچر کی ترسیل یقینی بنانے کے احکامات دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ فیلڈ میں جا کر محکمہ کی جاری کردہ سہولتوں کاخود معائنہ کریں گے۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے لائیو سٹاک سہولت سنٹرزاور موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کے ذریعے مویشی پال حضرات کو مذید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔ لائیوسٹاک فارمرز کو جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق سے مستفید کر کے پیداواری صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ حیوانی لحمیات کی کمی پر قابو پا کر ملکی غذائی ضروریات کو احسن طریقے سے پورا کیا جا سکے۔اس مقصد کے حصول کے لیے مویشی پال خواتین و حضرات کو جدید فارمنگ کے اصولوں سے آگاہ کرنے میں محکمہ لائیو سٹاک فیلڈ سروسز بہت اہمیت کی حامل ہیں۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے ہدایات جاری کیں کہ محکمہ کے دفاتر میں ایسے معاملات التواکا شکار نہ ہوں جن سے مویشی پال حضرات کو سروس دینے میں دیر ہونے کا اندیشہ ہوجبکہ فیلڈ میں کسی ہسپتال میں ایکسپائرڈ ویکسین یا دوائی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے فیلڈ میں خدمات سر انجام دینے والے افسران و اہلکاران کو مخاطب کرنے ہونے کہا کہ مویشی پال خواتین و حضرات کو لائیوسٹاک سروسز کی بروقت دستیابی محکمہ کے فیلڈ سٹاف کی اولین ذمہ داری ہے۔بریفنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) ، ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)، ڈائریکٹر جنرل (پروڈکشن)اور ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے بھی شرکت کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com