We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

موٹر وے پولیس کی کارروائی، گوجرہ انٹرچینج کے قریب کار سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد

موٹر وے پولیس کی کارروائی، گوجرہ انٹرچینج کے قریب کار سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد

لاہور (یو این این )موٹروے پولیس کے افسران نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گوجرہ انٹرچینج کے پاس کار سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک سفید رنگ کی کار گوجرہ انٹرچینج کی طرف آ رہی تھی لیکن وہاں پر موجود موٹروے پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسران کو دیکھ کر گاڑی کا رخ واپس موڑ لیا۔ ڈرائیور نے گاڑی کو موٹروے پر ون وے کی خلاف ورزی میں تیزی سے بھگایا اور کچھ دور جا کر گاڑی موٹروے پر چھوڑ کر بھاگ گیا۔ موٹروے پولیس کے افسران ایس پی او حسنات علی اور ایس پی او فرخ نواز گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے گاڑی کی تلاشی لینے پر اس کی فرنٹ سیٹ کے نیچے سے بیس پیکٹ چرس اور پندرہ پیکٹ افیون برآمد کر لی۔ تھوڑی دیر بعد اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے برآمد کی گئی منشیات اور گاڑی مزید کانونی کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دی گئیں۔ آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ نے افسران کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی اور نقد انعام کیساتھ تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com