We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

موٹروے پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے گی، عامرذوالفقار

موٹروے پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے گی، عامرذوالفقار

بچوں کے بہترین نتائج میں ان کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کی تربیت اور محنت کا بھی اہم کردار ہے
آئی جی موٹروے عامر ذوالفقار خان نے میٹرک میں بہترین نتائج حاصل کرنے والے 96 بچوں کو انعامات دیئے
لاہور (یو این این )انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس کے افسران وملازمین کے بچوں کو سستی اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے ملک کے نامور تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدے کئے جا رہے ہیں تاکہ موٹروے پولیس ملازمین کے بچے بہترین تعلیم و تربیت کی سہولیات سے استفادہ کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے نوجوان ہی پاکستان کی ترقی اور کامیابی کا استعارہ ہیں اور ان نوجوانوں کو دیکھتے ہوئے میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کو اقوام عالم میں صف اول میں جگہ دلانے سے کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ محنتی اور باصلاحیت پاکستانی نوجوان نہ صرف حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں بلکہ ملک کے لئے کچھ کر دکھانے کا عزم بھی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی موٹروے کی حیثیت سے میری یہ دلی خواہش ہے کہ اس محکمہ کے ملازمین کے بچے ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں لہذا موٹروے پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کے بچوں کی تعلیمی میدان میں ہر سطح پر حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرہ ہال لاہور میں ’’میرٹ ایوارڈ تقریب‘‘ کے دوران کیا۔یہ تقریب موٹروے پولیس کے افسران و ملازمین کے اُن بچوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی جنہوں نے حالیہ میٹرک کے امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر راجہ رفعت مختار،ڈی آئی جی کمانڈنٹ ٹریننگ کالج شیخوپورہ محبوب اسلم ، ڈی آئی جی سنٹرل زون احمد ارسلان ملک ،ڈی آئی جی نارتھ وقار عباسی ، ایس ایس پی ایم ٹو ساوتھ رانا ایاز سلیم سمیت مُلک بھر سے ایس ایس پیز، موٹروے پولیس کے دیگر افسران واہلکار اورانعامات حاصل کرنے والے بچوں کے والدین کے علاوہ سینئر کالم نگاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔ آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خاں نے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے96 بچوں کو انعامات سے نوازنے کے ساتھ ساتھ اُن کے والدین میں بھی تحائف تقسیم کیے۔اس موقع پر آئی جی موٹروے پولیس نے کہا کہ بچوں کے بہترین نتائج میں ان کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کی تربیت اور محنت کا بھی اہم کردار ہے اوران تمام بچوں کے والدین مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے پولیس کی مشکل ملازمت کے باوجود اپنے بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔ تقریب کے دوران موٹروے پولیس کے شہید ملازم کا بیٹا اسٹیج پر آیا تو آئی جی موٹروے عامر ذوالفقار خان نے آگے بڑھتے ہوئے اسے گلے سے لگا لیا اور اس کے والد کی موٹروے پولیس کے لئے خدمات اور فرض کی بھرپور ادائیگی کے حوالے سے بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ بطور آئی جی موٹروے شہدا کی فیملیز کے مسائل حل کرتا رہوں گا اور موٹروے پولیس میرے لئے میری فیملی کی طرح ہے لہذا یہاں کسی کو بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس خاندان کے ایک فرد کی حیثیت سے مجھ سے مل کر اپنا مسئلہ بتا سکتا ہے جسے فوری طور پر حل کیا جائے گا ۔اس موقع پر موٹروے پولیس کے ملازمین اور بچوں نے اعلی تعلیم کے حصول کے لئے بہترین سہولیات کی فراہمی اور ہر سطح پر مدد فراہم کرنے پر آئی جی موٹروے عامر ذوالفقار خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس طرح موٹروے پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کے خوابوں میں حقیقت کے خوبصورت رنگ بھرے ہیں اس کی مثال اس سے پہلے نہیں ملتی اور آئی جی موٹروے کی ان کاوشوں کی بدولت اب پولیس ملازمین کے بچے بھی سستی اور معیاری اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں گے ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com