We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

مولانا سمیع الحق حقانی کے قاتلوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیرقانون راجہ بشارت

مولانا سمیع الحق حقانی کے قاتلوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیرقانون راجہ بشارت

لاہور(یو این این ) مولانا سمیع الحق حقانی کے قاتلوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ یہ بات صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت نے مولانا طاہر اشرفی اور مولانا سمیع الحق کے صاحبزادوں مولانا حامدالحق حقانی اور مولانا حافظ راشدالحق حقانی سے ملاقات کے دوران کہی۔صوبائی وزیر قانون نے مولانا سمیع الحق کے صاحبزادوں کو مولانا سمیع الحق کیس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ تمام امور کو سامنے رکھ کر تفتیش کی جارہی ہے اور اس امر کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ اس میں کوئی غیرملکی عناصر تو ملوث نہیں ہیں۔راجہ بشارت نے مزید کہا کہ مولانا سمیع الحق قتل کیس انتہائی دلخراش واقعہ ہے اور مولانا کے قاتلوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر مولانا سمیع الحق کے صاحبزادوں کی طرف سے چند اہم امور کی طرف نشاندہی بھی کی گئی جس پر وزیرقانون نے انہیں یقین دلایا کہ ان شواہد کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے ۔ وزیرقانون نے راولپنڈی پولیس کو ہدایت جاری کی کہ تفتیش کو جلد مکمل کیا جائے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com