We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

موجودہ ٹیکس دہندگان سے مزید ٹیکس لینے کی بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے، پیاف

موجودہ ٹیکس دہندگان سے مزید ٹیکس لینے کی بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے، پیاف

ٹیکسوں اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ سے حکومت محصولات سے محروم اور سمگلنگ میںاضافہ ہو گا ،محمد علی میاں،شیخ محمد آصف
پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے امیدوراوں کے مختلف مارکیٹس کے دورے ، لنڈا مارکیٹس میں استقبالیہ ، جوہر ٹاﺅن میں ملاقاتیں
لاہور(یو این این ) پیاف فاﺅنڈرز الائنس لاہور چیمبر کی وہ طاقت ہے جس نے پچھلے پندرہ سال سے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کروانے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔بزنس کمیونٹی کو جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوا تو پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے ہمیشہ آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا اور ایوان بالا تک تاجروں اور صنعتکاروں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی۔ یہی وجہ ہے کہ تمام تاجر و صنعتکار ہمیشہ پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے حق میں ہی ووٹ کاسٹ کرتے ہیں اور انھیں کامیاب کرواتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیاف فاﺅنڈرز الائنس قائدین نے لنڈا بازار تاجران کی طرف سے دیے گئے زبردست استقبالیہ کے موقع پر کیا۔لاہور چیمبر الیکشن2018 کے سلسلے میں الائنس کے قائدین اورامیدواران نے لاہورکی مشہو ر اور اہم تجارتی مراکز سٹیل شیٹ مارکیٹ (لنڈا بازار) کپڑا مارکیٹ لنڈا بازار اور جی ون مارکیٹ جوہڑ ٹاﺅن کا کامیاب دورہ کیا ۔ لنڈا بازار سٹیل شیٹ مارکیٹ سے انجم محمود بٹ، راجہ عدیل اور راجہ وسیم جاویدگوجرہ والے، لاڈی بٹ، شاہد بٹ حاجی شیخ صلاح الدین ، نعیم بادشاہ و دیگر تاجران نے پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے راہنماﺅں کا زبردست استقبال کیا اور ان کی حمایت کا اعلان کیا۔ انجمن تاجران جی1 جوہڑ ٹاﺅن مارکیٹ سے حاجی اشفاق ارشد خان و دیگر نے بھی الائنس کا پر تپاک استقبال کیا۔ ان دوروں میں پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے امید واران اور مارکےٹوں اور لاہور چےمبر سے تعلق رکھنے والی بزنس کمےونٹی کی کثےر تعداد بشمول الائنس سٹئیرنگ کمیٹی کے چیئر مین میاں انجم نثار، شیخ محمد آصف،محمد علی میاں، عرفان اقبال شیخ،خواجہ خاور رشید،ذیشان خلیل مجاہد مقصود بٹ، ملک ندیم،مدثر مسعود، ملک خالد ارشد بھٹی، سمےت مارکےٹوں سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنما ﺅں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔چئےر مےن میاںانجم نثارنے اپنے استقبالیہ میںکہا کہ بزنس کمےونٹی پیاف فاﺅنڈرز الائنس پر پچھلے پندرہ سالوں سے اعتماد کر رہی ہے اور انشاءاللہ اس بار بھی فتح ہمارا مقدر بنے گی ۔ انہوں نے نو منتخب حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اس صورت ممکن ہے کہ موافق کاروباری حالات پیدا کئے جائیں اور بے جا ٹیکسوں اور محصولات سے بچا جائے ٹیکسوں اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ نہ صرف حکومت کا محصولات سے محروم بلکہ سمگلنگ میں بھی اضافہ کرے گا۔موجودہ ٹیکس دہندگان سے مزید ٹیکس لینے کی بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے شیخ محمد آصف نے کہا کہ الائنس نے تاجر برادری کی خدمت کا فریضہ احسن طریقے سے ادا کیا ہے آئندہ چےمبر کے الےکشن مےں پےاف فاﺅنڈرز الائنس بھرپور طاقت سے اور جیت کرسب کو دکھا دے گی گی اور ایکبار پھر ثابت کرے گی کہ وہ بزنس کمےونٹی کی کی اصل آواز ہے ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com