We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ملیشیا گروپوں کا عراقی فوج کے ارکان پر حملہ

ملیشیا گروپوں کا عراقی فوج کے ارکان پر حملہ

دبئی(یو این این)عراق کے صوبے انبار میں عسکری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوری المالکی کے زیر انتظام ملیشیا گروپوں نے عراقی فوج کے ارکان پر حملہ کیا ہے۔ بغداد اور اردن کے درمیان بین الاقوامی ہائی وے پر شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کی جانب سے عراقی فوج پر بارہا حملوں کی اطلاعات ملتی رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق انبار صوبے میں انصار اللہ الاوفیاء اور الدفاع الوطنی بریگیڈز کے نام سے معروف ملیشیا کے ارکان نے عراقی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے وہاں موجود اہل کاروں کو زدوکوب کیا۔ مذکورہ ملیشیاؤں نے عراقی فوج کی اُن ہدایات کو یکسر مسترد کر دیا تھا جن میں انبار صوبے میں بغداد اور اردن کو ملانے والے بین الاقوامی ہائی وے پر رات کے وقت گزرنے سے منع کیا گیا۔ایک دوسرے واقعے میں فرسٹ ڈویژن کے ایک افسر کو مماثل سبب کی بنیاد پر ہتک آمیز برتاؤ کا نشانہ بنایا گیا۔ان کے علاوہ مسلح ملیشیاؤں کی جانب سے سرحدی ضلعے الرطبہ میں مسافروں اور ٹرکوں پر حملوں اور ان کی ملکیت میں موجود سامان چھینے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔یہ بات سب جانتے ہیں کہ مذکورہ گروپ حزب الدعوہ کے زیر انتظام ہیں جس کو نوری المالکی کی جانب سے احکامات موصول ہوتے ہیں۔ ان کا ہیڈکوارٹر فلوجہ میں الفلاحات کے علاقے اور انبار کے وسط میں الجسر الیابی کے علاقے میں واقع ہے۔فوج کی مسلسل ہتک کے باوجود مشترکہ آپریشن کی کمان اور وزیراعظم نے ابھی تک چُپ سادھ رکھی ہے۔ادھر دارالحکومت بغداد میں شارع فلسطین کے مشرقی حصّے میں عصائب اہل لاحق اور حزب اللہ نامی ملیشیاؤں کی جانب سے اغوا اور بلیک میلنگ کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں تک کہ اس علاقے کو ریاست کے کنٹرول سے خارج علاقہ قرار دیا گیا ہے۔جہاں تک ان کارروائیوں کی قیادت اور ان پر عمل درامد کا سوال ہے تو اس کا ذمّے دار حسین المالکی نامی شخص ہے جو ابو خمینی کی عرفیت سے جانا جاتا ہے۔ وہ مجتبی الحسینی نامی شخص ے براہ راست ہدایات حاصل کرتا ہے جو عراق میں علی خامنہ ای کا نمائندہ ہے۔ اس کے زیر قیادت 300 مسلح افراد کا ایک گروہ کام کر رہا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com