We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ملک میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، آرمی چیف

ملک میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، آرمی چیف

کراچی (یو این این )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال بہترہو رہی ہے،جس کی بدولت بیرونی سرمایہ کاری کے راستے کھل گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گدرا سیکٹر سندھ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں کے مورال کو سراہا۔تاجروں سے گفتگو میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تاجروں، صنعتکاروں کو محفوظ ماحول دینے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کیلئے پر±عزم اور وطن کی سرحدوں کے تحفظ کیلئے تیار ہے۔اس موقع پرجنرل قمر جاوید باجوہ کو تھرکول سمیت مختلف منصوبوں پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ساتھ ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com