We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ملکی خزانے کولوٹنے والے ہر ایک شخص کی بلا تفریق باری آئے گی، عبدالعلیم خان

ملکی خزانے کولوٹنے والے ہر ایک شخص کی بلا تفریق باری آئے گی، عبدالعلیم خان

سب کو قانون کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو جا کر اپنا دفاع کر سکتا ہے

لاہور (یو این این)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے شہباز شریف کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کرپشن فری بنانے کا عزم کیا ہوا ہے ملکی خزانے کولوٹنے والے ہر ایک شخص کی بلا تفریق باری آئے گی اورحکومتی سطح پر کسی سے کوئی رعائیت نہیں ہو گی ،انہوں نے کہا کہ شور کرنے کا کوئی فائدہ نہیں سب کو قانون کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو جا کر اپنا دفاع کر سکتا ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ ابھی تو صرف ایک کہانی سامنے آئی ہے پنجاب کا ہر بڑا منصوبہ سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے اور میگا پراجیکٹ کے نام پر اربوں روپے کا کیا گیا غبن اب چھپ نہیں سکے گا ،سینئر وزیر نے کہا کہ آشیانہ کے بعد پنجاب کے صاف پانی ، میٹرو اور اورنج لائن ٹرین منصوبے ،لیپ ٹاپ سکینڈل اور بھکی سمیت پاور پراجیکٹ عجب کرپشن کی غضب کہانیاں ہیں ،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور اُن کی اولاد نے دونوں ہاتھوں سے صوبے کا خزانہ خالی کیا ،پریس کانفرنس کرنے والے حمزہ شہباز بھی جلد احتساب کے شکنجے میں آئیں اور انہیں بھی اپنے کیے کا جواب دینا ہوگا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ سعد رفیق کی طرح شور کرنے یا دوسروں پر الزام لگانے سے کسی کی بچت نہیں ہوگی اور عوام کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو کر رہے گا ،سینئر وزیر نے کہا کہ ماضی میں 10برسوں تک ملی بھگت سے لوٹ مار کرنے والے خود بتائیں گے کہ کیسے کیسے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ،انہوں نے کہا کہ جو بیوروکریٹ بھی پکڑا جائے گا وہ "طوطاکہانی” خود ہی بیان کر دے گا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کو ضمنی الیکشن سے منسوب کرنا مضحکہ خیز ہے اسی طرح عمران خان کے بارے میں دھمکی آمیز گفتگو کرنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا اور انہیں سبکی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com