We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ملکی انڈسٹری اور معیشت کے لئے کالا باغ ڈیم بننا انتہائی نا گزیر ہے، مسلم لیگ

ملکی انڈسٹری اور معیشت کے لئے کالا باغ ڈیم بننا انتہائی نا گزیر ہے، مسلم لیگ

کالا باغ کی تعمیر سے ملکی زراعت کو 3.4 ارب ڈالر جبکہ بجلی کی پیداوار سے1.4 ارب ڈالر سالانہ بچت ہو سکتی ہے
لاہور(یو این این)ترجمان پاکستان مسلم لیگ ( ق) لاہور میاں کامران سیف نے ہے کہ کالاباغ ڈیم وقت کی اہم ضرورت ہے اس کی کی تعمیر کے لئے باہمی اختلافات ختم کئے جائیں۔ملکی انڈسٹری اور معیشت کے لئے کالا باغ ڈیم بننا انتہائی نا گزیر ہے۔ کالا باغ کی تعمیر سے ملکی زراعت کو 3.4 ارب ڈالر جبکہ بجلی کی پیداوار سے1.4 ارب ڈالر سالانہ بچت ہو سکتی ہے اور اس کی تعمیر صرف دو سالوں میں مکمل ہو سکتی ہے۔عالمی برادری میں پاکستان واحد ملک ہے جوانتہائی سازگار اور مفید ڈیم کی تعمیر نہ کرتے ہوئے صرف بجلی کی مد میں سالانہ 196 ارب کا نقصان برداشت کرہا ہے، کالاباغ ڈیم کے حق میں تمام بزنس کمیونٹی اپنی حمایت کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے اس سلسلے میں چئیر مین واپڈا کی واضح دلیل کے ساتھ حمایت بھی خوش آئند ہے۔میاں کامران سیف نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے اوپر جو اعتراضات کئے جا رہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ کے قومی مفاد کو بالاتر کرتے ہوئے کالاباغ ڈیم کی تعمیر شروع کی جائے اس طرح پانی کی کمی اور لوڈ شیڈنگ جیسے سنگین مسائل سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم اور تربیلا ڈیم پر سمجھوتہ ہو سکتا ہے تو کالا باغ ڈیم پر کیاں نہیں ہو سکتا، یہ ایک قومی منصوبہ ہے اور تمام صوبوں کے لئے یکساں فائدہ مند ہے۔ کہ توانائی بحران کے دور میں کالا باغ ڈیم کی ایمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے نئی حکومت کی طرف سے بھی کالا باغ ڈیم کی اہمیت کو تسلیم کیا جا چکا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ کے قائد ین نے کبھی کہاا تمام آبی منصوبوں میں کالا باغ ڈیم ہی وہ واحد منصوبہ ہے جو جلد مکمل ہوجائے گا اور یہ واپڈا کے قابل عمل منصوبوں میں شامل ہے ملک بھر میں دستیاب آبی وسائل کے بھر پور استعمال سے ہی ملک ترقی کی راہوں میں گامزن ہوگا،کالا باغ ڈیم کی تعمیر تکنیکی نہیں سیاسی مسئلہ ہے اور اسے قومی اتفاق رائے سے ہی حل کیاجانا چاہیے۔اب وقت آ گیا ہے کہ اس منصوبے کے شروع کرنے میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔بجلی گیس کے بعدملک کے پانی کے ذخائر بھی تیزی سے ختم ہو رہے ہی ا نہوں نے کہا کہ ہر سال سیلاب کی بدترین تباہ کاریاں ہوتی ہیں یہی پانی اگر کالا باغ ڈیم تعمیر کرکے محفوظ کیا جائے تو اس سے سارا سال ڈیڑھ سے 2روپے والی فی یونٹ والی3600میگا واٹ سے زائد سستی بجلی کے ساتھ ساتھ سارا سال زراعت کیلئے دریاؤں میں پانی دستیاب رہے گا۔انہوں نے کہا کہ توانائی بحران اور لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا فوری آغاز ملک کے مستقبل کیلئے ازحد ضروری ہے ۔ہم پارلیمنٹ سے باہر رہ کر بھی ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ﷺکے قوانین کا تحفظ کریں گے اور سیکولر لادین عناصر کے عالمی ایجنڈے کوپو را نہیں ہونے دیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com