We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ملزم احد چیمہ کیخلاف نیب کا دوسرا ریفرنس عدالت میں دائر

ملزم احد چیمہ کیخلاف نیب کا دوسرا ریفرنس عدالت میں دائر

اربوں روپے مالیت کی بینامی جائیدادیں بنائیں ، اپنے ،والدہ ، بہن اور اہلیہ سمیت دیگر کے نام بھی کروڑوں روپے کے پلاٹ و گھر
لاہور (یو این این )نیب لاہور کیجانب سے ملزم احد چیمہ کیخلاف دوسرا ریفرنس آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں احتساب عدالت میں دائر کر دیا گیا ، ملزم نے مبینہ طور پر اپنے، اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کے نام اربوں روپے مالیت کی کثیر بینامی جائیدادیں بنائیں، ملزم کی جائیدادوں میں متعدد پلاٹس, زرعی زمینیں, فلیٹس اور مکانات شامل ہیں ۔اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے احد چیمہ نےجو بینامی جائیدادیں غیر قانونی طور پر بنائیں ان میں ایل ڈی اے ایونیومیں پلاٹ نمبر 701 , بینک الفلاح ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی 2 پلاٹس, 188 کنال 12 مرلہ اور 123 کنال 19 مرلہ زرعی زمین بمقام گاؤں بھیک احمد یار ضلع حافظ آباد، آئی بی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی, اسلام آباد میں پلاٹ بھی شامل ہیں ۔ویلیج کرباٹھ تحصیل کینٹ میں 3 کنال زمین اپنے نام جبکہ 14 کنال 7 مرلہ زمین اپنے اور دیگر اہل خانہ کے نام ، ماڈل ٹاؤن میں 48 کنال 10 مرلہ زمین اپنے اور والدہ کے نام پائی گئی ، موضع ڈھوری لاہور میں اہلیہ کے نام 21 کنال 4 مرلہ زمین ، موضع ٹیڈھا میں کْل 99 کنال 17 مرلہ زمین اپنے اور خاندان کے دیگر افراد کے نام ، ملزم احد چیمہ کے نام ہل لاک ویو اسلام آباد میں 1 فلیٹ جبکہ سیکٹر آئی ۔15 میں بھی 1 فلیٹ ، ایف آئی اے ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سکیم اسلام آباد میں ملزم کے نام 2 پلاٹس جبکہ پی ایچ اے فاؤنڈیشن میں بھی پلاٹس پائے گئے، اسکے علاوہ فیصل ٹاؤن, اسلام آباد میں 10 مرلہ کا پلاٹ اور فیصل ریزیڈینشیا, اسلام آباد میں 5 مرلہ کا پلاٹ ملزم کے اپنے نام ظاہر ہوا، بہن کے نام فیصل ریزیڈینشیا میں 5 مرلہ پلاٹ اور بیدیاں روڈ پر 3 کنال زمیں پائے گئے ۔نیب لاہور نے ملزم احد خان چیمہ کو 15 فروری 2018 کو آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں گرفتار کیا، دوران تحقیقات ملزم کے نام اربوں روپے مالیت کے اثاثہ جات ہونیکا انکشاف ہوا تھا، آشیانہ اقبال کیس میں ملزم احد چیمہ کیخلاف 660 ملین کی مبینہ کرپشن کا پہلا ریفرنس 22 جون کو احتساب عدالت لاہور میں دائر کیا گیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com