We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ملتان میں اسموگ سے شہری پریشان

ملتان میں اسموگ سے شہری پریشان

(یو این این )ملتان اور اس کے گرد و نواح میں اسموگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسموگ پر قابو پانے کے لیے روزانہ کی بنیادوں پر گیس اور دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف محکمہ ماحولیات کارروائی کر رہا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد ظفر کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں اسموگ الرٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 8اینٹوں کے بھٹوں جبکہ 20 فیکٹریوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں سیل کیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دمے اور سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد گھروں سے ماسک پہنے بغیر باہر نہ نکلیں۔موٹروے ترجمان کے مطابق اسموگ کے باعث ہائی ویز پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے، ہائی ویز پر سفر کرنے والے فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com