We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

مقامی سطح پر تیار ہونے والی اشیاء کی درآمد کی حوصلہ شکنی کی جائے،شہباز اسلم

مقامی سطح پر تیار ہونے والی اشیاء کی درآمد کی حوصلہ شکنی کی جائے،شہباز اسلم

درآمدات میں کمی ،برآمدات میں اضافہ سے ہی تجارتی خسارہ میں کمی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا
لاہور(یو این این)تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ اقتصادی مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی ملک کو درپیش اقتصادی مسائل کے حل اور ادائیگیوں کے توازن کو متوازن بنانے کیلئے جامع حکمت عملی متعارف کروانے کیلئے بین الوزارتی اجلاس بلانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔فاؤنڈر چیئرمین عدنان بٹ نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار ہونی والی اشیاء کی درآمد کی حوصلہ شکنی کی جائے اور غیر ضروری درآمدات کو روکا جائے تاکہ مقامی صنعتیں ترقی کرسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاؤنڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز اسلم نے کہا کہ نئی آنے والی حکومت کی طرف سے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری لانے کیلئے قلیل المعیاد اور طویل المیعاد اقدامات اٹھائے جائیں اور درآمدی بل میں کمی کیلئے فوری اقداما ت اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ سے ہی تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جس سے آنے والی نئی حکومت کی مالی مشکلات میں کمی ہوگی ۔اور غیر ملکی اداروں سے قرضوں سے بھی نجات ملے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com