We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب

معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب

بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کے لئے جامع پروگرام تشکیل دیئے جارہے ہیں
برٹش کونسل محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر پسماندہ اضلاع میں بچوں کو سکول بھیجنے کی اہمیت اْجاگر کرنے کے لئے کام کررہی ہے، روز میری
لاہور(یو این این )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل پاکستان روزمیری ہلوسٹ (Ms.Rosemary Hilhorst) نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ شعبہ تعلیم کی بہتری اور اساتذہ کی تربیت جیسے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کے لئے جامع پروگرام تشکیل دیئے جارہے ہیں تاکہ انہیں بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔ اْنہوں نے کہا کہ اِس وقت 22لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جو ایک بڑا چیلنج ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ اِن بچوں کو سکولوں میں داخلہ دلوایا جائے گا تاکہ وہ علم حاصل کر کے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اْنہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام کے وفود کے تبادلوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل جاسکتا ہے۔ اْنہوں نے تعلیم کے فروغ کے لئے برٹش کونسل کی کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پرکنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل پاکستان روزمیری ہلوسٹ (Ms.Rosemary Hilhorst) نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ برٹش کونسل محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر پسماندہ اضلاع میں بچوں کو سکول بھیجنے کی اہمیت اْجاگر کرنے کے لئے کام کررہی ہے۔بعد ازاں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گرلز طالبات کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم چائلڈ کلب آف چائلڈ رائٹس موومنٹ کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی اِس وقت تک ممکن نہیں جب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام نہ کریں۔ اْنہوں نے کہا کہ بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ہی صحت مند اور مہذب معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ آپ کی تنظیم نوبل کاز کے لئے کام کررہی ہے جو کسی عبادت سے کم نہیں۔گورنرنے کہا کہ حکومت خواتین کے حقوق اور اِنہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ اْنہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لئے بجٹ میں زائد رقم مختص کی جائے گی۔دریں اثناء کانوینٹ آف جسزاینڈ میری سکول کے 128طلباء4 نے اساتذہ کرام کے ہمراہ آج گورنر ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔ طلباء نے گورنر ہاؤس میں جھیل، بارہ دری،آبشار ، چڑیاگھر سمیت اِس تاریخی ورثہ کے مختلف حصوں کی بھی سیر کی اور خوب محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر طلباء گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی ملے۔ طلبا گورنر پنجاب کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com