We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

معروف برانڈ کی ساس بنانے والی فیکٹری سیل ، 1100 کلو مضر کیچپ تلف

معروف برانڈ کی ساس بنانے والی فیکٹری سیل ، 1100 کلو مضر کیچپ تلف

لاہو ر(یو این این )پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنیوالوں کیخلاف لاہور میں کاروائیاں کرتے ہوئے جعلی ساس تیار کرنے والی فیکٹری،کیچن ایریا میں واش روم کی موجودگی پرہوسپیٹل کینٹین کو سیل کردیا۔حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 65فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کئے نیز بھاری مقدار میں زائدلمعیاد خوراک تلف کرتے ہوئے 411کو وارننگ نوٹس جاری کئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں کرتے ہو ئے کرول گھاٹی کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے اے کے گریس ساس یو نٹ کو معروف برانڈز کی جعلی ساس تیار کرنے،سٹوریچ کے لیے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے،غلط لیبلنگ کرنے ،مضر صحت کیمیکلز،مصنوئی فلیورز کی ملاوٹ اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کر دیا۔زہریلی ساس تیار کرنے والے یونٹ کا پتہ ویجیلنس سیل نے ریکی کر کے لگایا۔دوسری جانب کینگ ایڈورڈیو نیورسٹی کے گھڑی واڈ کی کینٹین کو چیکنگ کے دوران پراسیسنگ ایریا میں واش روم کی موجودگی،ناقص سٹوریچ ،حشرات کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر سیل کر دیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سئفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر شہر بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے 65فوڈ پوائنٹس کو ناقص انتظامات ، زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر ،ناقص تیل استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پربھاری جرمانے عائدکئے ۔1100کلومضرصحت کیچپ 55لیڑکیمیکل اور بھاری مقدار میں مضر صحت، زائدلمعیاد غذا کو تلف کر دیا گیا۔مزید بہتری کے لیے 411فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے جن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com