We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

معاشی مشکلات سے نکالنے کے لئے دوست ممالک کی پیشکش ن لیگ سے ہضم نہیں ھورہی،فیاض الحسن چوہان

معاشی مشکلات سے نکالنے کے لئے دوست ممالک کی پیشکش ن لیگ سے ہضم نہیں ھورہی،فیاض الحسن چوہان

پی ٹی آئی نے دھرنے کے ذریعہ بتایا کہ جائز حق حاصل کرنے کے لئے کس طرح کردار ادا کرنا چاہئے

ھمارے 126 دن کے پرامن دھرنے کی وجہ سے نواز شریف جیل گئے: پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت کی میڈیا سے گفتگو

لاھور( یو این این ) پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 2014 کے دھرنے کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف گھر گئے۔پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ 126 دنوں کے دھرنے کی وجہ سے عوام میں شعور آیا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشاہد اللہ خان ن لیگ کا وہ مہرہ ہے جو آل شریف کے ہاتھوں میں کھیلتا ہے۔ جس کا کام ٹاک شوز سے لیکر اسمبلی تک ن لیگ کی کرپشن پر پردہ ڈالنا ہے۔ مشاہد اللہ صاحب شریف برادران کی مہربانی سے مالی اور سیاسی فوائد حاصل کر کے سینیٹ تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آل شریف کی نوازش سے اپنے دو بھائیوں کو غیر قانونی طور پر بھاری تنخواہوں پہ پی آئی اے میں بھرتی کروانے والے، اپنی بیٹی کو ایم این اے بنوانے والے اور سرکاری خرچے سے اپنا لاکھوں کا علاج کروانے والے کے منہ سے پی ٹی آئی پہ اقربا پروری اور سیاسی نا اہلی کے الزامات مناسب نہیں لگتے۔
ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ھم نے عوام کو بتایا کہ جائز حق کے لئے کس طرح کردار ادا کرنا چاہیے اور دنیا نے دیکھ لیا 126 دن کے ہمارے پر امن دھرنے کی وجہ سے نواز شریف جیل گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوست ممالک پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لئے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں انکی معاشی پیشکش مسلم لیگ ( ن) کو ہضم نہیں ھورہی اسلئے منفی پروپیگنڈہ کررہی ہے.

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com