We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

مشکلات آئیں مگرعمران خان نئے پاکستان کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے، جہانگیر ترین

مشکلات آئیں مگرعمران خان نئے پاکستان کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے، جہانگیر ترین

اسلام آباد(یو این این) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ الحمد اللہ جو خواب خان صاحب نے 22 سال پہلے دیکھا وہ سچ ہونیوالا ہے، عمران خان نے عزم ،یقین سے منزل پالی، یہ سب کیلئے قابل تقلید ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا جو خواب خان صاحب نے 22سال پہلے دیکھا وہ سچ ہونے والا ہے، مشکلات آئیں مگرعمران خان نئے پاکستان کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے، عمران خان نے عزم ، یقین سے منزل پالی اور یہ سب کے لئے قابل تقلید ہے۔ یاد رہے اس سے قبل ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔ عمران خان جب ارکان کی فہرست میں دستخط کرنے آئے تو ایوان عمران خان وزیراعظم’’اور’’آئی آئی پی ٹی آئی’’کے نعروں سے گونج اٹھا۔ بعد ازاں اجلاس 15 اگست تک ملتوی کردیا گیا۔ پندرہ اگست کواسپیکر اورڈپٹی اسپیکرکاانتخاب ہوگا، سترہ اگست کونئے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا جبکہ اٹھارہ اگست کو عمران خان ملک کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ خیال رہے چند روز قبل تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنا کر گھر چلا جاؤں گا، نظر ثانی اپیل دائر کروں گا اگر فیصلہ حق میں آیا تو بہتر ورنہ گھر ہی بیٹھوں گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com