We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

مسجد نبوی کے امام اور ممتازعالم الشیخ الجزائری خالق حقیقی سے جا ملے

مسجد نبوی کے امام اور ممتازعالم الشیخ الجزائری خالق حقیقی سے جا ملے

مدینہ منورہ(یو این این)مسجد نبوی کے امام ، مدرس اور ممتازعالم دین الشیخ اب بکر الجزائری کل 98 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔الشیخ الجزائری جنوبی الجزائر کے لیوۃ کے علاقے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے ہی ملک میں قرآن وحدیث میں تخصص کیا اور اس کے بعد وہ مدینہ منورہ آگئے جہاں انہوں نے مسجد نبوی میں مدرس اور مفسر قرآن کے طورپر دینی اور علمی خدمات انجام دینا شروع کیں۔انہوں نے وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام دارالحدیث مدینہ منورہ میں بہ طور مدرس اور معلم بھی خدمات انجام دیں۔ ان کا شمار جامعہ اسلامیہ کے اولین اساتذہ میں ہوتا ہے۔ الشیخ جزائری کے انتقال پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ سعودی عرب کی سرکردہ شخصیات نے بھی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com