We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

غلہ منڈیوں‌کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، نعمان لنگڑیال

غلہ منڈیوں‌کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، نعمان لنگڑیال

وزیر زراعت پنجاب سے غلہ منڈی فیصل آباد اور ایگریکلچر انجینئر ایسوسی ایشن کے وفودکی ملاقات،مسائل کی نشاندہی

لاہور(یو این این )وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال سے غلہ منڈی فیصل آباد کے وفد نے جمعرات کے روز ایوان زراعت میں ملاقات کی اور آڑھتیوں اور غلہ منڈی کے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کریں۔ وزیر زراعت نے سپیشل سیکرٹری مارکیٹنگ کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پرغلہ منڈی فیصل آباد کا دورہ کریں اور وہاں درپیش مسائل کے حوالے سے انہیں تفصیلی طور پر�آگاہ کریں ۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔بعد ازاں وزیر زراعت پنجاب سے ایگریکلچرانجینئرز ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفدنے وزیر زراعت کو سروس سٹرکچر اور ٹیکنکل الاؤنس کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے کہا کہ وہ ان کے مسائل کو ذاتی دلچسی سے حل کروائیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com