We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

مسئلہ کشمیر خارجہ پالیسی کا اہم جزو، اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، جماعت اسلامی

مسئلہ کشمیر خارجہ پالیسی کا اہم جزو، اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، جماعت اسلامی

امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات استوار کرنے کی ضرورت ہے، میاں مقصود
لاہور(یو این این )متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کااہم ترین جزوہے اس کوکسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔نئی بننے والی حکومت خارجہ پالیسی کو ازسرنوتشکیل دیتے ہوئے امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات استوار کرے۔دنیامیں ملک وقوم کاوقار بلند کرنے کے لیے ضروری ہے کہ خارجہ پالیسی کومضبوط بنایاجائے۔مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کرنے ہوں گے۔ہندوستان ریاستی جبراور ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے کروڑوں کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کیے ہوئے ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے سب سے زیادہ اگر کسی چیز کو نقصان پہنچایا ہے تو وہ ملک کاتشخص ہے۔مغرب کے معاندانہ رویئے کی وجہ سے دیارغیر میں آبادپاکستانیوں کے ساتھ تعصبانہ رویہ برتاجاتاہے اور ان کو حقارت کی نگاہ اور شرمناک القابات سے پکاراجاتاہے۔چہروں کی تبدیلی سے نظام میں تبدیلی رونما نہیں ہوسکتی اس کے لیے مخلصانہ کوششیں کرنی ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ پورے سسٹم کومفلوج کرکے رکھ دیا گیا ہے۔جمہوریت کے تسلسل کو جاری رہنا چاہئے۔ایسے اقدامات سے گریز کرنا ہوگاجن سے غیر سیاسی قوتوں کی راہ ہموار ہوتی ہو۔پاکستان کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام،انتشار اور افراتفری کامتحمل نہیں ہوسکتا۔سیاسی محاذ آرائی ملک وقوم کو بہت پیچھے لے جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ملکی حالات انتہائی نازک ہیں۔دشمن قوتیں چاروں اطراف سے پاکستان پرحملہ آور ہیں۔ان سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ اتحادویکجہتی کامظاہرہ کیاجائے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ2018کے انتخابات میں جس انداز میں دھاندلی کی گئی اس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔الیکشن کمیشن اور نگران حکومت صاف،شفاف انتخابات کے انعقاد میں بری طرح ناکام ثابت ہوا ہے۔انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com