We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

محکمہ کے فارموں پرموجود جانور مثالی ہونے چاہئیں، سیکرٹری لائیوسٹاک

محکمہ کے فارموں پرموجود جانور مثالی ہونے چاہئیں، سیکرٹری لائیوسٹاک

فیلڈ میں جاکر محکمہ کی کارکردگی کا خود جائزہ اورمتعلقہ افسران اوراہلکاران سے بریفنگ لوں گا ، احسن وحید کا اجلاس سے خطاب
لاہور (یو این این )احسن وحید سیکرٹری لائیوسٹاک نے اپنے عہدے کاچارج سنبھالنے کے بعدسے محکمہ کے دفاتر،فیلڈفارمیشنز اورلائیوسٹاک فارموں کے دوروں کاآغاز کیاہواہے۔انہوں نے ایک طے شدہ شیڈول کے مطابق پیر کے روز ڈائریکٹرجنرل (پروڈکشن)کے دفترکادورہ کیا۔اس اجلاس میں خالدمحمودچوہدری ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)،ڈاکٹرشاہداقبال ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈاکٹرآصف سلیمان ساہی رجسٹرار لائیوسٹاک بریڈنگ سروسزاتھارٹی اورڈاکٹرآصف رفیق ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن نے شرکت کی۔ ڈاکٹرجمیل بسرا ڈائریکٹرجنرل (پروڈکشن)نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو محکمہ کی پالیسیوں اورفیلڈ فارمیشنز سے متعلق آگاہ کیا اور تمام فارموں کی کارکردگی کی تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل (پروڈکشن)نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو بتایا کہ محکمہ کے تمام لائیوسٹاک فارموں پر مویشیوں کو نہ صرف قدرتی ماحول فراہم کیاجارہاہے بلکہ انہیں حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اورغذائی ماہرین کی تجویزکردہ تازہ خوراک اورمستند لیبارٹریز سے تصدیق شدہ صاف پانی دیاجارہاہے نیز لائیوسٹاک فارموں کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھی تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک کو بتایاگیاکہ پنجاب میں پائے جانے والے مویشیوں کی نسلوں کومحفوظ بنانے اور پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تحقیق کی جارہی ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے فارموں پر موجودجانورعام فارمرز کے لیے مثال ہونے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ فیلڈ میں جاکر محکمہ کی کارکردگی کا خود جائزہ لیں گے اور ہرلائیوسٹاک فارم کے وزٹ کے دوران موقع پرمتعلقہ افسران اوراہلکاران سے بریفنگ لیں گے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے عملہ کی کارکردگی پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ فارموں پرموجودعملہ جانفشانی سے خدمات سرانجام دے رہاہے۔ ڈائریکٹرجنرل (پروڈکشن) نے سیکرٹری لائیوسٹاک کوبتایاکہ محکمہ کے فارموں میں مویشیوں پرتحقیق کے لیے تمام مطلوبہ سہولیات دستیاب ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com