We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے لاہورمیں فارمرز ڈے کاانعقاد

محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے لاہورمیں فارمرز ڈے کاانعقاد

ماس ویکسی نیشن 2018کے حوالہ سے یہ تقریب سول ویٹرنری ہسپتال ہربنس پورہ گوالہ کالونی لاہور میں منعقد کی گئی
لاہور (یو این این )محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے ہربنس پورہ لاہورمیں فارمرز ڈے کاانعقاد کیاگیاجس کے مہمان خصوصی ڈاکٹراقبال شاہد ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)تھے۔ تقریب میں ڈاکٹرمحمد اشرف ڈائریکٹرلائیوسٹاک لاہورڈویژن اور ڈاکٹرمحمدزبیرباری ایڈیشنل ڈائریکٹرلاہور کے ہمراہ محکمہ کے متعدد افسران و اہلکاران نے شرکت کی ۔ ان کے علاوہ مویشی پال اور مرغبان خواتین و حضرات نے بھی تقریب میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی شرکت کی ۔ ماس ویکسی نیشن 2018کے حوالہ سے یہ تقریب سول ویٹرنری ہسپتال ہربنس پورہ گوالہ کالونی لاہور میں منعقد کی گئی۔ لائیوسٹاک فارمرزدن رات سخت محنت سے دودھ، گوشت اور انڈے فراہم کر کے عوام الناس کوار زاں نرخوں پرحیوانی لحمیات فراہم کررہے ہیں۔ محکمہ لائیوسٹاک کے ماہرین نہ صرف ان فارمرز کے مویشیوں اور پرندوں کے علاج ومعالجہ میں معاونت فراہم کرتے ہیں بلکہ پیشہ ورانہ مفید معلومات کے ذریعے فارمرز کو مضبوط اور مستحکم معاشی بنیاد بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں پنجاب بھر میں محکمہ لائیوسٹاک کے ماہرین جگہ جگہ فارمرز ڈے منعقد کر کے فارمرز کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں جن میں فارمرز کو حفاظتی ٹیکوں کے ذریعے متعدی امراض سے بچاؤ جیسے اہم امور سے روشناس کر وا یا جاتا ہے۔ہربنس پورہ لاہورمیں منعقدہ اس فارمرز ڈے میں مقابلہ خوبصورتی وپیداوار دودھ میں پوزیشن حاصل کرنے والی بھینس بھی لائی گئی تھی جو ڈیری فارمنگ سے وابستہ حضرات کی خصوصی توجہ کا مرکز رہی۔ اس موقع پر عوام الناس کو سستی حیوانی لحمیات کا ذریعہ بننے والی دیسی مرغیاں بھی ارزاں نر خوں پر فراہم کی گئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر اقبال شاہد ڈپٹی سیکرٹری(ٹیکنیکل) لائیوسٹاک نے فارمرزکو دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار سے متعلق مفید مشورے دیئے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com