We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

محکمہ لائیوسٹاک کاعملہ پنجاب بھرمیں ڈیوٹی پر مامور

محکمہ لائیوسٹاک کاعملہ پنجاب بھرمیں ڈیوٹی پر مامور

لاہور (یو این این)محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی تندرستی یقینی بنانے اورانہیں وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے صوبہ بھرمیں چیک پوسٹیں اورویٹرنری کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔ جہاں پر علاج ومعالجہ کے ساتھ ساتھ چچڑیوں سے بچاؤ کے لیے سپرے کابھی انتظام کیاگیاہے۔یہ سپرے ایک فیصد محلول پر مشتمل ہے جوکہ انسانوں اورجانوروں دونوں کے لیے مضر نہیں ہے۔ پنجاب کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہورکے داخلی و خارجی راستوں اور جانوروں کے تمام سیل پوائنٹس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک لاہورکی سربراہی میں ماہرویٹرنری ڈاکٹرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جودن رات قربانی کے جانوروں کاعلاج کرنے اورانہیں وبائی امراض سے محفوظ بنانے میں مصروف عمل ہیں۔ یادرہے کہ حکومت پنجاب ہرسال قربانی کے موقع پر چچڑمارسپرے اوردیگرحفاظتی انتظامات کے ذریعے قربانی کے جانوروں کی صحت اورتندرستی کویقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کرتی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک لاہور ڈاکٹر زبیرباری کی سربراہی میں ضلع لاہورکے تمام داخلی وخارجی راستوں، ویٹرنری ہسپتالوں، موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں اورمویشی منڈیوں میں تعینات عملہ 20جولائی 2018سے ہی اپنے پیشہ ورانہ فرائض نہایت تندہی سے سرانجام دے رہاہے جہاں دوسرے صوبوں اوراضلاع سے لائے جانے والے جانوروں کے حفاظتی اقدامات کے تحت بھرپورنگرانی کی جارہی ہے۔ 20 اگست تک کی رپورٹ کے مطابق 60,455جانوروں کاعلاج ومعالجہ اور 2,57,937جانوروں کو سپرے کرنے کے ساتھ ساتھ 25,680جانوروں کو ڈپ کیاگیا۔ یادرہے کہ محکمہ مویشی خریدنے والے افراد کو یہ پیغام بارہا دے رہا ہے کہ چچڑمارسپرے سے جانوروں کو یاانسانوں کو کوئی نقصان نہیں اوریہ ایک محفوظ دوائی ہے جس کا اثرصرف اورصرف چچڑوں پر ہوتاہے جواس دوائی کے سپرے سے موقع مرجاتے ہیں۔ عید الاضحی کے تناظرمیں ان سرگرمیوں کو عید کی صبح تک جاری رکھاجائے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com