We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

محکمہ صحت کے زیر اہتمام ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر آگہی واک

محکمہ صحت کے زیر اہتمام ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر آگہی واک

ذیابیطس ہارٹ اٹیک،فالج،گردوں کا فیل ہونا،اور انٖفکشن زدہ اعضاء کا جسم سے کٹنے کابا عث بنتی ہے، ڈی جی ہیلتھ
لائف سٹائل تبدیل کر نے،متوازن غذا کا استعمال کرنے اورہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنانے سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے، ماہرین
لاہور(یو این این)ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد نے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ایک محتا ط اندازیے کے مطابق پاکستان بھر میں26فیصد لوگ اس مرض کا شکار ہے۔انھوں نے کہا کہ شوگر ہارٹ اٹیک،فالج،گردوں کا فیل ہونا،اور انٖفکشن زدہ اعضاء کا جسم سے کٹنے کابا عث بنتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ عام آدمی کو ذیابیطس کے مرض کی آگاہی ہونا بہت ضروری ہے یہ ایک قابل علاج مرض ہے۔لائف سٹائل تبدیل کر نے،متوازن غذا کا استعمال کرنے اورہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنانے سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے.ان خیالات کااظہار ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد نے آج ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر آگہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔واک میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر,پروگرام مینیجر این سی ڈی ڈاکٹر فاروق منظور,ڈپٹی پروگرام مینیجر ڈاکٹر سبین,ڈاکٹر احمد ندیم,ڈاکٹر اظہر سلیمی,ڈاکٹر خالد محمود,ڈاکٹر محمد حسین نقوی اور راو عالمگیرنے شرکت کی.واک ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ آفس کوپر روڈ سے شروع ہو کر فورسٹ آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر ڈاکٹر منیر احمد نے کہا کہ محکمہ صحت کے پری وینشن اینڈ کنٹرول آف نان کمینیکبل پروگرام کے تحت پنجاب کے تمام ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں شوگر کے مفت ٹیسٹ اور سکریننگ کی جا رہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروگرام مینیجر پری وینشن اینڈ کنٹرول آف نان کمینیکبل پروگرام ( این سی ڈی)ڈاکٹر فاروق منظور نے کہا کہ ذیابیطس کے مریضوں کو باقاعدگی سے اپنا علاج کروانا چاہیے اور چینی اور چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اس مرض سے آگاہی پھیلانے کے لیے تمام اضلاع میں سمینار اور آگہی واک کا انعقاد کیا گیا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com