We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

محکمہ صحت میں کرپشن ، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی متعلقہ افسران کو وارننگ

محکمہ صحت میں کرپشن ، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی متعلقہ افسران کو وارننگ

سرگودھا (یو این این)تفصیلات کے مطابق عاصم رضا، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکو آئے روز محکمہ صحت کے خلاف شکایات موصول ہو رہیں تھیں کہ محکمہ صحت میں مفت ملی والی ادویات میں غبن، فری ٹیسٹ کی مد میں کرپشن، بوگس میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بنانے، ادویات کی چوری، بجٹ میں خردبرد، بوگس طریقہ سے کینٹین اور پارکنگ کی الاٹمنٹ اور بوگس ڈرگ لائسنسوں کا اجراءکیا جا رہا ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویڑن بھر کے تمام سی ای او، ایم ایس، ڈی ایچ او، تحصیل ہیڈ کوارٹر کے ایم ایس صاحبان سے خصوصی میٹنگ ، ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن سرگودھا میں منعقد کروائی۔ جس میں محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کے افسران اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں محکمہ صحت کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کے متعلق تمام افسران کو آگا ہ کیا گیا۔ اور ا±ن کو سختی سے ہدیات کیں گئیں کہ وہ محکمہ صحت میں ہونے والی کرپشن کو چیک کریں اور ا±س کو روک تمام کے لیے خصوصی اقدمات کریں۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے کہا کہ مفت ملنے والی ادویات، مفت کیے جانے والے ٹیسٹ اور دیگر سہولیات کے لیے ہسپتال کے اندر خصوصی پینا فلیکس آویزں کریں تاکہ مریضوں کو پتا چل سکے کہ کون کون سی سہولیات مفت مل رہیں ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ پوسٹ مارٹم کرتے وقت پولیس رپورٹ کے ہمراہ میت ورثا کے حوالیں کریں تاکہ ورثا کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ اس کے علاوہ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے یہ بھی کہا کہ جو بھی نیا ڈاکٹر تعینات ہو کے آئے ا±سے MLCبنانے کے لیے ایک ماہ کی ٹرئینگ چیف میڈیکولیگو آفیسر سے کروائیں۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تمام افسران کی باہمی مشاورت سے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں ڈاکٹر امان اللہ، سی ای او ہیلتھ خوشاب، ڈاکٹر ظل حسین مجوکہ، ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال ، مس کرن فارمیسی مینجر، ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب اور ثنائ اللہ فارماسسٹ سائیوال جو ادویات کی چوری روکنے کے لیے خصوصی طور پر14دن کے اندر SOPبنائیں گئے اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو مطلع کریں گے۔دوران میٹنگ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے کہا کہ بجٹ کا استعمال کرتے ہوئے یہ بات خصوصی طور پور چیک کی جائے کہ جو کوٹیشن لی گئی ہے ا±س کے مارکیٹ ریٹ چیک کرنے کے لیے کمیٹی بنائیں تاکہ بجٹ کے استعمال میں شفافیت پیدا ہو سکے اور خریداری کا سٹاکٹ رجسٹر میں اندراج بروقت کریں۔ آخر میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے تمام افسران کو سختی سے ہدیت کی وہ کرپشن کے خاتمہ کے لیے اینٹی کرپشن سرگودھا کا ساتھ دیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے کرپشن فری پاکستا ن بنا سکیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com