We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

محکمہ سکولز پنجاب نے گریڈ 4اور5 کیلئے ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس لانچ کر دیں

محکمہ سکولز پنجاب نے گریڈ 4اور5 کیلئے ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس لانچ کر دیں

حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ تعلیم کیلئے استعمال کر کے ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے،مراد راس
ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس کا اجراء 100روزہ منصوبے کی جانب اہم پیش رفت ہے،صوبائی وزیر کا تقریب سے خطاب
لاہور(یو این این )صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ تعلیم کیلئے استعمال کر کے ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے غریبوں کے بچوں کو گھر بیٹھے جدید جدید تعلیمی و نصابی تصورات سے آگاہی حاصل ہو گی۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس کا اجراء 100روزہ منصوبے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔جس کے ذریعے حکومت نے غریب اور امیر طالبعلموں کے درمیان طبقاتی فرق کو ٹیکنالوجی کے ذریعے مٹا دیا ہے۔یہ بات انہوں نے جعمرات کے روز ارفع کریم آئی ٹی ٹاور میں منعقدہ تقریب میں ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس کے منصوبے کا افتتا ح کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس کا منصوبہ پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گریڈ 4اور 5کے بچوں کیلئے ڈیجیٹل نصابی کتب کی فراہمی سے طالبعلموں کو مختلف تعلیمی تصورات سمجھنے میں مدد ملے گی۔صوبائی وزیر مراد راس نے بتایا کہ ڈیجیٹل نصابی کتب کیلئے انڈرائیڈ ایپلی کیشن بھی لانچ کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نصابی کتب کا اجراء محکمہ سکولز ایجوکشن کا انقلا بی اقدام ہے اور طالبعلم اس ایپلی کیشن کوفری ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبعلم ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس کے ذریعے نصاب سے مکمل آگاہی کے ساتھ ساتھ تعلیمی ویڈیوز اور دیگر مواد سے اپنی تعلیمی قابلیت میں بہتری لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کا فروغ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور اس حوالے سے فروغِ تعلیم کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بڑی مہارت سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر مرادراس نے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال کے لاہور بورڈ سے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم حافظ محمد حارث کیلئے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ای لرننگ پروگرام سے نا صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے طلبا و طالبات گھربیٹھ کرنصابی کتب اور متعلقہ مواد سے استفادہ کر سکیں گے۔ صوبائی وزیر نے تقریب میں شریک اساتذہ کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر پراجیکٹ ٹیم ممبران میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔تقریب سے سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈحبیب الرحمان گیلانی اور چیئرمین پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ محمد اکرم نے بھی خطاب کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com