We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

محکمہ زراعت پنجاب کی کاشتکاروں کوکینولہ کی کاشت31 اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت پنجاب کی کاشتکاروں کوکینولہ کی کاشت31 اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور (یو این این)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار کینولہ کی کاشت31 اکتوبر تک مکمل کر لیں۔اس ضمن میں کاشتکار کینولہ کی اقسام خان پور رایا،چکوال رایا اور چکوال سرسوں کی کاشت کر سکتے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کینولہ کی بہترین کاشت کیلئے بہتر نکاسی والی میرا زمین نہایت موزوں ہے۔کاشتکار تیلدار اجناس کی کاشت 30 سے45 سینٹی میٹرکے فاصلہ پر قطاروں میں کریں اور 80 فیصدسے زائد شرحِ نمو والا بیج ڈیرھ تا دو کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔وتر کم ہونے کی صورت میں یا بارانی علاقہ جات میں کاشتکار2 تااڑھائی کلوگرام فی ایکڑ بھی بیج استعمال کر سکتے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ بہترنتائج کیلئے ایک بوری ڈی اے پی،آدھی بوری یوریا اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ کے استعمال سے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔آبپاش علاقہ جات میں فاسفورس اور پوٹاش والی کھادیں بوقت بوائی جبکہ نائٹر وجنی کھاد کو دو حصوں میں تقسیم کر کے آدھی مقدار بوائی کے وقت جبکہ بقایا آدھی مقدار پھول آنے سے پہلے استعمال کریں۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کینولہ کا تیل کولیسٹرول سے پاک ہوتا ہے ، مقامی طور پر کولہو سے نکلوا کر گھر پر اعلی قسم کا کوکنگ آئل حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ مویشیوں کیلئے میٹھی کھلی بھی دستیاب ہوتی ہے۔اس کی کھلی میں تیل زیادہ ہوتا ہے۔ لہذا جانوروں کو علیحدہ تیل دینے کی بھی ضرورت نہیں رہتی۔ اس کے علاوہ جانوروں کے لیے غذائیت سے بھر پور میٹھا چارہ فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ اعلی درجہ کی سبزی بھی ہے۔ مزید یہ کہ کینولہ کی کاشت و برداشت نہایت آسان ہے بلکہ روایتی سرسوں کی صورت میں اس کی کاشت صدیوں سے ہورہی ہے اور ہردرجہ کا کاشت کار اس سے پوری طرح آگاہ ہے۔ اس کے سنہری پھول ماحول کو خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ اعلی قسم کا شہد بھی فراہم کرتے ہیں۔ترجمان نے انکشاف کیا کہ پاکستان ہر سال300 ارب روپے کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے جو کہ معیشت پر ایک بڑا بوجھ ہے۔تیلدار اجناس کی کاشت کو فروغ دے کر ہم اس پر اٹھنے والے درآمدی بل میں کافی حد تک کمی لا سکتے ہیں

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com