We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

محکمہ زراعت پنجاب نے بہاریہ سورج مکھی کی کاشت کا شیڈول جاری کردیا گیا

محکمہ زراعت پنجاب نے بہاریہ سورج مکھی کی کاشت کا شیڈول جاری کردیا گیا

لاہور(یو این این)محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی پنجاب میں کاشت کا شیڈول جاری کردیا۔سورج مکھی کا شت کے لئے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے حصے میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سورج مکھی کی کاشت 20 دسمبر تا31 جنوری جب کہ دوسرے مرحلے میں بہاول پور،رحیم یار خان، خانیوال، ملتان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان،لیہ، لودھراں، راجن پور،بھکر،وہاڑی اور بہاولنگر شامل ہیں، ان اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت یکم تا 31جنوری تک مقرر کیا گیا ہے۔ سورج مکھی کی کاشت کے تیسرے مرحلے میں میاں والی، سرگودھا، خوشباب، جھنگ، ساہی وال، اورکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ،گجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین،قصور،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ناروال، اٹک، روالپنڈی، گجرات،چکوال میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت15جنوری تا15 فروری تک مقرر کیا گیا ہے۔ سورج مکھی کی کاشت کے لئے اچھے اگاؤ والے صاف ستھرے دوغلی(ہائبرڈ) اقسام کے بیج کی فی ایکڑ مقدار 2تا اڑھائی کلوگرام رکھیں۔ سورج مکھی کی موزوں اقسام میں ہائی سن۔ 33،ٹی۔ 40318 اور اگورا۔ 4 شامل ہیں۔ سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے موزوں وقت پر کاشت انتہائی ضروری ہے کیونکہ تاخیر سے کاشت کی صورت میں نہ صرف سورج مکھی کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ تیل کی مقدار میں بھی کمی ہوتی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ پاکستان ہر سال300 ارب روپے کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے جو کہ ملکی معیشت پر ایک بوجھ ہے۔امسال حکومت پنجاب تیلدار اجناس کا زیرِ کاشت رقبہ بڑھانے کیلئے سورج مکھی کی کاشت پر5000 روپے فی ایکڑ کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے تاکہ ملکی درآمدی بل میں کمی لائی جا سکے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com