We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

محکمہ زراعت پاکستان کے زیر اہتمام جنوری میں‌ ہارٹی ایکسپو 2019 کا انعقاد کررہا ہے

محکمہ زراعت پاکستان کے زیر اہتمام جنوری میں‌ ہارٹی ایکسپو 2019 کا انعقاد کررہا ہے

پھلوں،سبزیوں اورمصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب
پاکستان ہارٹی ایکسپو کیلئے سٹالز 21 اور 22جنوری2019 کو ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن لاہورمیں لگائے جائیں گے

لاہور(یو این این) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت پاکستان ہارٹی ایکسپو 2019 کا انعقاد کررہا ہے۔نمائش میں پھلوں ،سبزیوں اوران سے بنی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔اس ضمن میں سٹالز 21اور 22جنوری2019 کو ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن لاہورمیں لگائے جائیں گے۔نمائشں میں ہار ٹیکلچرکے شعبے سے وابستہ کاشتکار،امپورٹرز،ایکسپوٹرز اورکمپنیاں اپنی مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کر سکیں گی۔اس نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو بین الاقومی سطح پر متعارف کروانا ہے۔اس نمائش سے محکمہ زراعت ہارٹیکلچر کے شعبے سے وابستہ لوگوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے جوآنے والے دنوں میں پاکستانی مصنوعات کو پوری دنیا میں متعارف کروانے کا ذریعہ بنے گا اور اس کی بین الاقومی سطح پر پذیرائی ہو سکے گی۔ اس ایکسپو کے انعقاد سے پاکستان اور دنیا بھر کے اسٹیک ہولڈرز میں دیرپا منافع بخش روابط قائم ہونگے اور معاشی ترقی و خوشحالی کی نئی راہ ہموارکرنے میں مدد ملے گی اور پاکستانی ہارٹیکلچرکی صنعت کو فروغ ملے گا اورروزگار کے بھی مواقع پیدا ہونگے۔ اس سے قبل 13 اور 14 جنوری 2018 کو پہلی ہارٹی ایکسپو2018 کا انعقاد بڑی کامیابی سے کیا جا چکا ہے ۔مزید معلومات کیلئے سٹالز کی بکنگ کے خواہشمند حضرات فون نمبر04236292771 یا04299205072 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
**

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com