We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

محکمہ تعلقات عامہ افسران کوبہتر کارکردگی کیلئے جدید تکنیک اور مہارت کے استعمال کی ہدایت

محکمہ تعلقات عامہ افسران کوبہتر کارکردگی کیلئے جدید تکنیک اور مہارت کے استعمال کی ہدایت

وقت کا تقاضا ہے کہ محکمہ میں جدت پیدا کرنے کے لیے وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، فیاض الحسن چوہان
وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب کی زیر صدارت ڈی جی پی آر کے افسران کا اہم اجلاس، صوبائی وزیرکا محکمہ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان
لاہور(یو این این )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقا فت فیا ض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی کارکردگی اچھی ہے تاہم افسران زیادہ محنت لگن اور تعلقات عامہ کی جدید تکنیک استعمال کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کا گراف مزید بلند کرسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے یہاں الحمرا میں محکمہ تعلقات عامہ کے افسران کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز امجد حسین اور محکمے کے دیگر سینئر افسران موجودتھے۔ فیاض الحسن چوہان نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے۔ ڈی جی پی آر کے افسران تحریک انصاف کی حکومت کا ویژن موثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے ملک کو گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور کرپشن زدہ ماحول سے نجات دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر میں پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے تینوں شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے اور اس مقصد کے لئے درکار افرادی قوت و مشینری کے لئے تمام تر وسائل مہیا کئے جارہے ہیں۔سوشل میڈیا کی ا ہمیت کے پیش نظر سرکاری طور پر اسکے موثر استعمال کے لئے ڈی جی پی آرمیں باقاعدہ سیل قائم کیا جائے جو صرف تحریک انصاف کی حکومت کا ملازم نہ ہو بلکہ ہر دور میں فعال کردار ادا کرے۔تمام سیکشن کے مابین رابطوں کو بہتر بنایا جائے۔ پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا مل کر صوبائی حکومت اور صوبے کے امیج کو بہتر بنائیں۔ افسران ادارے کی ترقی اور کارکردگی میں بہتری کے لیے جامع تجاویز پیش کریں۔سفارشات تیار کرتے وقت کم سے کم اخراجات میں بہتر سے بہترین پلان تیار کیا جائے۔غیر ضروری اخراجات اور کرپشن روکنے کے لیے مکمل کنٹرول رکھا جائے۔ اس موقع پر ڈی جی پی آر امجدحسین نے وزیراطلاعات کو محکمانہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی پی آر کے افسران اور ملازمین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں اور اپنے محدود وسائل کے باوجود شاندار کارکردگی پیش کررہے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com