We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

محکمہ اوقاف پنجاب ، پہلے چارماہ کی آمدن میں 20فیصد سے زائد کا ریکارڈ اضافہ

محکمہ اوقاف پنجاب ، پہلے چارماہ کی آمدن میں 20فیصد سے زائد کا ریکارڈ اضافہ

قابضین سے قیمتی رقبہ واگزار کرانے ،آمدن میں مزید اضافہ کے لیے مرتب پالیسیوں کوپذیرائی ملی، سعید الحسن

لاہور(یو این این ) صوبائی وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ نے محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں حکومت کی بہترین حکمت عملی اور گائیڈ لائن کی بنا پر محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی پہلے چارماہ کی آمدن میں گزشتہ سال کے ابتدائی 4ماہ کی آمدن کی نسبت 20فیصد سے زائد کا اضافہ ہواہے۔ محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی آمدن میں مزید اضافہ کرنے کے لیے پالیسی مرتب کرلی گئی ہے،۔ انہوں نے کہا کہ محکمانہ ترقی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔جس میں اوقاف آرگنائزیشن کے جملہ ملازمین ،صوبائی خطیب اوقاف ،ڈپٹی ڈائریکٹر ،منیجران اور آڈٹ آفیسران کو کار کردگی کی بنا پر ترقی دینے کے معاملات زیر غور لائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی ناجائز قابضین سے قیمتی رقبہ واگزار کروانے ،آمدن میں خاطر خواہ اضافہ اور آمدن میں مزید اضافہ کے لیے مرتب کردہ پالیسیوں کو حکومتی اعلیٰ سطح پر بے حد سراہا گیا ہے۔ انہوں نے جملہ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کو محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر کنٹرول رقبہ جات میں سے نیلام ہونے والے رقبہ پر بمطابق شرائط نیلام پٹہ داران کو رقبہ جات میں درخت لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخت نہ لگانے والے پٹہ داران کو سخت جرمانہ کیا جائے۔اسی طرح نیلام شدہ رقبہ پر بمطابق شرائط دولاکھ چار ہزار چھ صد پچاس درخت لگائے جائیں گے۔ اوقاف مساجد میں خطبات کومعیاری بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مخصوص اسلامی موضوعات پر کوئی دوسری رائے نہیں اور نہ ہی حکومت اپنے خطبات مسلط کرنا چاہتی ہے۔موجودہ ملکی حالات کو ساز گار بنانے کے لیے محراب ومنبر ممدوع/معاون ہوگا۔جس کے لیے جمعتہ المبارک کے خطبات میں جدید تقاضوں کے موضوعات، نفرت ،دل شکنی ، رواداری کے سدِ باب کو موضوع سخن بنایا جائے ،جوکہ عوام الناس تک بہترین پیغام ہوگا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com