We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

محکمہ آبپاشی کے دفاتر کا قبضہ واپس لینے پر پھڈا، انرجی ڈیپارٹمنٹ ملازمین کی ہنگامہ آرائی

محکمہ آبپاشی کے دفاتر کا قبضہ واپس لینے پر پھڈا، انرجی ڈیپارٹمنٹ ملازمین کی ہنگامہ آرائی

سیکرٹری آبپاشی کے حکم پر دفاتر خالی کروائے گئے ،انرجی ڈیپارٹمنٹ ملازمین گالم گلوچ اور ہاتھا پائی کرنے لگے
حالات کشیدہ ہونے پر سیکرٹری انرجی علی جان موقعہ پر پہنچ گئے ، سیکرٹری آبپاشی سے مذاکرات ، خالی کرنے کے لئے دو دن کی مہلت
لاہور (یو این این )سیکرٹری آبپاشی پنجاب کے حکم سے محکمہ کے دفاترکو خالی کروانے اور انرجی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کا قبضہ ختم کروانے کے معاملہ پر دو محکموں میں پھڈا ہو گیا ، محکمہ آبپاشی کی ٹیم کی جانب سے قبضہ واگزار کروانے پر محکمہ انرجی کے ملازمین ہنگامہ آرائی پر اتر آئے ،سیکرٹری انرجی علی جان نے موقعہ پر پہنچ کر سیکرٹری آبپاشی سے مذاکرات کئے اور محکمہ آبپاشی کے دفاتر خالی کرنے کیلئے دو دن کی مہلت مانگ لی ۔ذرائع کے مطابق 3 سال قبل محکمہ آبپاشی اور محکمہ انرجی الگ الگ محکمے بننے کے بعد محکمہ آبپاشی حکام نے انرجی ڈیپارٹمنٹ کو محکمہ آبپاشی کے دفاتر خالی کروانے کے لئے بارہانوٹسز جاری کئے لیکن انرجی ڈیپارٹمنٹ نے حیلوں بہانوں سے محکمہ آبپاشی کے دفاتر خالی نہ کئے ، بدھ کے روز سیکرٹری آبپاشی سید علی مرتضٰے نے اپنے عملہ کو انرجی ڈیپارٹمنٹ سے دفاتر خالی کروانے کا حکم دیا جس پر متعلقہ عملہ انرجی ڈیپارٹمنٹ کے زیر قبضہ محکمہ آبپاشی کے دفاتر خالی کروانے گیاتو انرجی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے دفاتر خالی کرنے سے انکار کر دیا اور گالم گلوچ کے بعد ہاتھا پائی بھی کی تاہم محکمہ آبپاشی کے ملازمین نے انرجی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو نکال کر تالے لگا دئے اور سیکرٹری آبپاشی کو رپورٹ کر دی ۔ ہنگامہ آرائی کے دوران انرجی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے 15 پر کال کر کے پولیس بلا لی ،تاہم حالات کشیدہ ہونے کی اطلاع ملنے پر سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ عل؛ی جان موقعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے سیکرٹری آبپاشی سید علی مرتضٰے سے مذاکرات کئے اور محکمہ آبپاشی کے دفاتر خالی کرنے کیلئے دو دن کی مہلت مانگ لی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com