We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

محمود خان نہ ہی پروٹوکول لیں گےنہ وزیرِاعلٰی ہاؤس میں رہائش اختیار کریں گے،شوکت یوسف زئی

محمود خان نہ ہی پروٹوکول لیں گےنہ وزیرِاعلٰی ہاؤس میں رہائش اختیار کریں گے،شوکت یوسف زئی

کےپی کے(یو این این)خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ محمود خان وزیرِاعلٰی ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے، نہ ہی پروٹوکول لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلٰی محمود خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی نقل و حرکت کے دوران سڑکیں بند نہیں ہوں گی، وہ وزیرِاعلٰی ہاؤس میں بھی نہیں رہیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلٰی ہاؤس میں سادگی اختیار کی جائے گی اور وزیرِاعلٰی کے زیرِ استعمال جتنی گاڑیاں ہیں ان کی تعداد میں کمی لائی جائے گی۔ ترجمان شوکت یوسفزئی نے وزیرِ اعلٰی کے شیڈول کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ محمود خان صبح 9 بجے دفتر میں اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیرِاعلٰی محمود خان دوپہر 2 سے سہ پہر 5 بجے تک اسمبلی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے اور عید کا پہلا دن پشاور میں گزاریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے 17 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا، کے پی کی وزارتِ اعلٰی کیلئے ان کا مقابلہ متحدہ مجلس عمل کے میاں نثار گل سے تھا۔ تحریکِ انصاف کے محمود خان نے پولنگ میں میاں نثار گل کے 33 ووٹوں کے مقابلے میں 77 ووٹ حاصل کئے اور کے پی کے وزیرِاعلٰی منتخب ہوئے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com