We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، سفیر

متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، سفیر

سولر،پانی،ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام کیا جاسکتا ہے، حامد عبید الازابی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
حکومت پنجاب ٹی بی کنٹرول کرنے کے لئے جامع پروگرام پر کام کررہی ہے، چوہدری سرور کی WHO وفد سے گفتگو
جو لوگ دکھی انسانیت کی خدمت اور عوامی فلاحی کام کرتے ہیں وہ تاریخ میں زندہ رہتے ہیں، گورنر پنجاب کی این جی اوز سے بات چیت
لاہور(یو این این)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ خدمت خلق میں ہی معراجِ انسانیت ہے، جو لوگ دکھی انسانیت کی خدمت اور عوامی فلاح کے لئے کام کرتے ہیں وہ تاریخ میں زندہ رہتے ہیں،اِن خیالات کا اظہار اْنہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں غیر سرکاری تنظیموں(این جی اوز) کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کو صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ، ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور دیگر شعبوں میں ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ ملک بھر میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) کا کردار قابل تحسین ہے۔اْنہوں نے کہا کہ حکومت غیر سرکاری تنظیموں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ اگرفلاحی تنظیمیں حکومت کے ساتھ مل کر ایک پلیٹ فارم پرعوامی فلاح و بہبود لئے کام کریں تو عوام کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔ بلاشبہ ہمارے ملک میں خدمت انسانیت کا جذبہ رکھنے والوں کی کمی نہیں اور آج بھی سینکڑوں کی تعداد میں مخیر حضرات دل کھول کر انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔اس موقع ڈاکٹر امجد ثاقب کی سربراہی میں 7رْکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ این جی اوز کے کام کو رجسٹرڈ کرے گی اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔قبل ازیں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید الازابی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دل چسپی کے امور کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اَمن پسند ملک ہے اور دْنیا کے کسی بھی کونے میں ہونے والی دہشت گردی کی پْر زور مذمت کرتا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانی و مالی قربانیاں دی ہیں ، بدقسمتی سے بین الاقوامی سطح پر ہماری قربانیوں کو سراہا نہیں گیا۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ا س موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید الازابی نے کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ پاکستان اور اس کے لوگوں سے دلی محبت ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ سولر،پانی،ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام کیا جاسکتا ہے۔دریں اثناہء ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ڈبلیو ایچ او کے 6رْکنی وفد نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دورں صوبے میں ٹی بی کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب ٹی بی جیسی مہلک بیماری کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک جامع اور مربوط پروگرام کے تحت کام کررہی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ حکومت این جی اوز اور مخیر حضرات کے ساتھ مل کر ٹی بی ، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے جامع پروگرام تشکیل دے رہی ہے۔ گورنر نے ڈبلیو ایچ او کے وفد کو ٹی بی کنٹرول کرنے کے لئے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com