We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

مالی سال 2018-19کا آئندہ آٹھ ماہ کا بجٹ اصلاحی طرز کا ہو گا ، مخدوم ہاشم

مالی سال 2018-19کا آئندہ آٹھ ماہ کا بجٹ اصلاحی طرز کا ہو گا ، مخدوم ہاشم

گزشتہ حکومت کے جاری منصوبوں کی مالیاتی منصوبہ بندی و انتظامی اُمور کی بے ضابطگیوں کا خاتمہ ہو گا
آؤٹ پٹ کو فوکس کیا جائیگا، فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا،صوبائی وزیر خزانہ کا جائزہ اجلاس سے خطاب
لاہور (یو این این )حکومت پنجاب رواں مالی سال 2018-19کے آئندہ آٹھ ماہ کا بجٹ کل کابینہ سے منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی میں پیش کرے گی ۔مالی سال 2018-19کا آئندہ آٹھ ماہ کا بجٹ اصلاحی طرز کا ہو گا ۔بجٹ کا بیشتر رجحان گزشتہ حکومت کے جاری منصوبوں کی مالیاتی منصوبہ بندی و انتظامی اُمور کی بے ضابطگیوں کا خاتمہ ہو گا ۔صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ۔تحریک انصاف کے بجٹ کا مرکز سوشل سیکٹر ہو گا اور نئے منصوبوں کا انتخاب بھی اسی معیار پر کیا جائے گا ۔ان پٹ کی بجائے آؤٹ پٹ کو فوکس کیا جائے گا۔ صحت ،تعلیم، صنعت ، زراعت ،روز گار اور ماحول بجٹ کے ترجیحی شعبہ جات ہوں گے۔ٹیکس سسٹم میں اصلاحات اور کفایت شعاری کے نئے رجحانات بھی بجٹ کے مشتملات کا حصہ ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے پیر کے روز بجٹ کی کابینہ میں منظوری سے قبل جائزہ اجلاس کے دوران کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پورے صوبے کے لیے ہے سہولیات اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔ نیا بلدیاتی نظام اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہو گا ۔ صنعت اور زراعت کی بحالی کے لیے خودصنعتکاروں اور کسانوں کی ضرویات کے مطابق فیصلے لیے جائیں گے۔ پانی خواہ پینے کا ہو یا فصلوں کو فراہمی کا تمام مصرفات کے حوالے سے حکومت کی اولین ترجیح ہو گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com