We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

مالی بحران کے باوجود کسان دوست بجٹ پیش کیا،نعمان لنگڑیال

مالی بحران کے باوجود کسان دوست بجٹ پیش کیا،نعمان لنگڑیال

زراعت کے شعبے کیلئے93 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی،متعدد نئے منصوبےشروع کیے جارہے ہیں
کسانوں کو 2 لاکھ 50 ہزاربلا سود قر ضہ جات کی فراہمی کیلئے15 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی

لاہور(یو این این ) حکومت پنجاب نے مالی سال 2018-19 کا بجٹ منظوری کیلئے اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔ وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ زراعت چونکہ ملکی معیشت کیلئے ایک ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے اس کی اسی اہمیت کے پیش نظر موجودہ حکومت نے93 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے ۔مالی بحران کے باوجود حکومت نے کسان دوست بجٹ پیش کیا ہے۔وزیر زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ پچھلی حکومت نے مالی سال2017-18 میں زراعت کیلئے 81 ارب30 کروڑ مختص کئے تھے مگر موجودہ حکومت کی ترجیحات میں زراعت ہمیشہ سے سرِ فہرست رہی ہے اس لئے حکومت نے کاشتکاروں کی فلاح کیلئے نہایت کسان دوست بجٹ پیش کیا ہے۔کسان بھائیوں کو 2 لاکھ 50 ہزاربلا سود قر ضہ جات کی فراہمی کیلئے15 ارب روپے کی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔اس میں کو شک نہیں کہ موجودہ بجٹ میں کاشتکاروں کو تاریخی ریلیف دیا گیا ہے جس کا کاشتکار تنظیموں اور کاشتکاروں نے نہایت خوش دلی سے استقبال کیا ہے۔وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے پلوں،سڑکوں اور میٹرو بسوں و ٹرینوں پر بجٹ کو لوٹایا اور کاشتکاروں کی حقیقی فلاح کو پسِ پشت ڈال دیا گیا جس سے زرعی میدان میں ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے پیچھے رہ گئے جب کہ موجودہ حکومت کے منشور میں” تبدیلی” سے مراد کاشتکاروں کی فلاح اور ہیومین ریسورس ڈویلمپنٹ ہے۔وزیر زراعت پنجاب نے امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت کی جاری پالیسیوں کی وجہ سے زرعی شعبہ ایک مثالی روپ میں سامنے آئے گا اور کسانوں کو حقیقی معنوں میں خوشحالی نصیب ہوگی۔وزیر زراعت پنجاب نے بتایا کہ زرعی برآمدات کو بڑھانے کیلئے متعدد نئے منصوبہ جات شروع کیے جارہے ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح کیلئے دن رات مصروفِ عمل ہے اورحکومت اپنے پورے وسائل کو کاشتکاروں پر نچھاور کر رہی ہے تاکہ ہمارے کاشتکار بھائی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔
**

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com