We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ماضی کو بُھول کر نئی راہیں متعین کرناہوں گی،پاکستان کو عظیم تر بنانا ہو گا ، لارڈ میئر لاہور

ماضی کو بُھول کر نئی راہیں متعین کرناہوں گی،پاکستان کو عظیم تر بنانا ہو گا ، لارڈ میئر لاہور

لاہور (یو این این )آزادی کی نعمت کا حصول عظیم قربانیوں کے بغیر ممکن نہیں ہوا کرتا ۔ آپ اور مجھ سمیت ہر پاکستانی کو احساس ہے کہ ہم آج جس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ۔ وہ ہمارے بزرگوں کی شہادتوں ، جان و مال کی قربانیوں اور جذبۂ حریت کی مرہونِ منت ہے14اگست 1947ء کو قائم ہونے والا ہمارا وطن پاکستان ایک دن میں دنیا کے نقشے پر نہیں اُبھرا تھا بلکہ مسلم قائدین اور برصغیر ہندوستان کے محکوم مسلمانوں کی برسہا برس کی کاوشوں اور قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی فہم و فراست ، علم و دانش اور مدبرانہ قیادت کی وجہ سے معرض وجود میں آیا تھا۔ ان خیالات کا اظہا مےئر بلدیہ عظمیٰ لاہو کرنل (ر) مبشر جاوید نے بلدیہ عظمیٰ لاہور کے زیر انتظام وطنِ عزیز کے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر حضوری باغ میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری رضوی اور تمام شرکاء کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں اوریوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ مےئر لاہور نے کہا کہ 72برس قبل قائم ہونے والی اس عظیم مملکت کو عظیم تر بنانے کیلئے ہم نے کیا کیا ۔ ہم نے کون سی ایسی کوتاہیاں کیں جس وجہ سے ہم اُس مقام کو حاصل نہیں کر سکے جسے اقوام عالم میں ہماری آزادی کے قریب کے عرصہ میں آزاد ہونے والی اقوام کر چکی ہیں ۔ ہمیں ماضی کو بُھول کر نئی راہیں متعین کرناہوں گی اور ایک نئے جذبے کے ساتھ وطنِ پاکستان کو عظیم اور طاقتور ملک بنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ہمیں وہ نظام اپنا نا ہوگا جو دنیا میں سب سے زیادہ مؤثر اور معتبر سمجھا جاتا ہے اور مملکت کو چلانے کیلئے وہ فیصلے کرنا ہوں گے جو عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہوں۔ہم سب سبز ہلالی پرچم کے تقدس سے بخوبی آگاہ ہیں۔مےئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے مزار اقبالؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔پرچم کشائی کی باوقار تقریب کے موقع پر خدائے بزرگ و برتر کے حضور ہاتھ اٹھا کر دعا اور تجدید عہد کریں کہ ہم ملک کی ترقی کے لئے قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلیں گے اور اسے قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے نظریے، علامہ محمد اقبال ؒ کے افکار او ر عوام کی خواہشات کے عین مطابق طاقتور اور عظیم مملکت بنانے میں کوئی کسر نہ اٹھارکھیں گے۔ سکول کے بچوں نے قومی ترانہ پڑھا اور جوش و جذبے کے ساتھ ملی و قومی نغمے پیش کئے گئے ۔ کرنل (ر) مبشر جاوید نے سکول کے بچوں میں گلدستے اور تحائف تقسیم کئے ۔ تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے بلدیہ عظمیٰ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو سراہا اور مےئر لاہور کو مبارکباد پیس کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com