We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ، وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت

ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ، وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت

صوبائی وزیر صنعت تجارت میاں اسلم اقبال کا اجلاس سے خطاب اپنی ترجیحات بیان کیں
لاہور(یو این این ) شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی قیادت میں پاکستان کے وفد نے شرکت کی۔ وفد میں وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کے معاون خصوصی خرم خان بنگش بھی شامل ہیں۔وفد نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے فورم میں اپنی ترجیحات بیان کیں۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس اہم فورم میں مدعو کرنے اور اپنی ترجیحات بیان کرنے کے لئے موقع فراہم کرنے پر منتظمین کے شکرگزار ہیں۔ بلاشبہ یہ فورم علاقائی تعاون بڑھانے ، ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور چیلنجز سے مل کر نمٹنے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت سرکاری اداروں میں اصلاحات کے پروگرام پر عمل پیرا ہے اور معاشی استحکام کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پاکستان کا چین کے ساتھ وسیع معاشی تعاون موجود ہے اور چین نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے اور یہاں توانائی ، مائنگ ، انفراسٹرکچر، زراعت ، لائیوسٹاک ، مینوفیکچرنگ ، ویلیوایڈیشن سیکٹر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے ان گنت مواقع موجود ہیں اور پنجاب میں بڑا پوٹینشل ہے ، غیر ملکی سرمایہ کار ان مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مابین سیاحتی ، کلچرل اور تجارتی وفود کے تبادلوں سے باہمی تعاون کو بڑھایا جاسکتا ہے۔عوامی سطح پر رابطے بڑھانا بھی وقت کی ضرورت ہے۔ بلاشبہ یہ فورم ایک دوسرے کے تجربات شیئر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے ، وقت کا تقاضا ہے کہ سماجی شعبوں کی ترقی اور ماحولیات کے مسائل پر قابو پانے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آگے بڑھا جائے اور عوامی سطح پر رابطوں کو بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com