We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

مائیک پومپیوکا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے ستمبر میں پاکستان کا دورہ

مائیک پومپیوکا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے ستمبر میں پاکستان کا دورہ

اسلام آباد / واشنگٹن(یو این این)امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی اور سرکاری ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مائیک پومپیو پاکستانی حکام سے ملاقات میں دو اہم معاملات پر توجہ مرکوز کرسکتے ہیں، جن میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید بہتر بنانا اور افغانستان میں امن کے قیام کے لیے امریکی اقدامات پر پاکستان کی حمایت حاصل کرنا شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مائیک پومپیو کے ہمراہ امریکی محکمہ خارجہ کی عہدیدار برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور سفیر ایلس ویلز کے بھی پاکستان آنے کے امکانات ہیں۔ رواں ہفتے کے اوائل میں امریکی حکام نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ افغان جنگ ختم کرنے میں امریکا کی مدد کرے کیونکہ افغانستان میں حالیہ دہشت گرد حملے انھیں طالبان کے چند گروہوں کے ساتھ امن مذاکرات سے نہیں روک سکے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com