We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

لیہ میں 1000ملین روپے کی لاگت سے 200بستروں پر مشتمل ”مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال”کی تعمیر

لیہ میں 1000ملین روپے کی لاگت سے 200بستروں پر مشتمل ”مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال”کی تعمیر

ہسپتال200کنال رقبہ پر مشتمل ، 15ملین روپے کے فنڈز جاری، ماضی میں جنوبی پنجاب کی ترقی صرف کاغذی کاروائی تک محدود رہی
لاہور(یو این این )حکومت پنجاب جنوبی پنجاب کے شہر لیہ میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تیز تر اقداما ت شروع کر دئیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں1000ملین روپے کی لاگت سے 200بستروں پر مشتمل ”مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال”کی تعمیر عمل میں لائی جا رہی ہے، جس کے لئے 15ملین روپے کے فنڈز کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ یہ ہسپتال200کنال رقبہ پر مشتمل ہو گا۔یہ ہسپتال جدید اور اعلیٰ معیار کا حامل ہو گا۔اس امر کا اظہار سیاسی معاون برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اعلیٰ معیار کی زندگی کی فراہمی میں کوشاں ہیں تاکہ لوگوں کو احساس کمتری اور پسماندگی سے نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے پسماندہ علاقے کے لوگوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر ہر قسم کی سہولیات فراہم کر نے کے لئے تیز ترین اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کی ترقی کی باتیں صرف کاغذی کاروائی تک محدود رہیں۔اب ایسا نہیں ہو گا۔و زیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب کے ہر علاقہ اور شہروں کو صوبے کے ماتھے کا جھو مر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com