We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

لیسکو میں انجینئر ایسوسی ایشن اور ہائیڈرو یونین کا گٹھ جوڑ کرپشن پر مبنی ہے، پیغام یونین

لیسکو میں انجینئر ایسوسی ایشن اور ہائیڈرو یونین کا گٹھ جوڑ کرپشن پر مبنی ہے، پیغام یونین

مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو عید کے بعد چیف ایگزیکٹو لیسکو کے باہر شدید احتجاج کیا جائیگا، ایس ڈی ثاقب
لاہور ( یو این این ) پیغام یونین کرپٹ ایکسین سمن آباد کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ لیسکو میں انجینئر ایسوسی ایشن اور ہائیڈرو یونین کا گٹھ جوڑ کرپشن پر مبنی ہے ۔ لیسکو انجینئر ایسوسی ایشن اور ہائیڈرو یونین نے اپنے تمام افراد کو کلیدی عہدوں پر لگوایا ہو اہے۔ ایس ایز حضرات کے ہوتے ہوئے ایکسینز کو اضافی چارج دیا ہوا ہے۔ ایس ڈی اوز کے ہوتے ہوئے لائن سپرنٹنڈنٹ اہم سیٹو ں پر براجمان ہیں ۔ یہی وہ گٹھ جوڑ ہے جو لیسکو میں کرپشن کی وجہ بنا ہوا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کرپٹ ایکسین سمن آباد کو معطل کرکے ان کو تبدیل کیا جائے ۔ ایکسین سمن آباد کے دست راست میاں کلیم کلرک جس کو SEسیکنڈ سرکل لیسکو نے کرپشن کی بنیادپر پہلے ہی سے معطل کیا ہوا ہے اور ایس ای آفس اٹیچ ہے کے آرڈر پر عملدرآمد کروایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار واپڈا پیغام یونین کے مرکزی صدر ای ڈی ثاقب نے واپڈا ہاؤس کے باہر احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے زبردست احتجاج کیا اور کرپٹ ایکسین کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہم نے پرامن احتجاج کا راستہ اپنایا ہے۔ لیکن اب ہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ ہم افسران کا گھیراؤ کریں اور چیف آفس لیسکو کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا اور ان کو تسلیم نہ کیا گیا تو عید کے بعد چیف ایگزیکٹو لیسکو کے باہر شدید احتجاج کیا جائیگا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com