We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

لوہے کے چنے والی سرکار کی کرپشن کے انکشافات ہونا شروع ہو گئے ہیں، فیاض الحسن چوہان

لوہے کے چنے والی سرکار کی کرپشن کے انکشافات ہونا شروع ہو گئے ہیں، فیاض الحسن چوہان

جب شریف برادران بکتر بند گاڑیوں میں پیشیاں بھگت رہے تھے اس وقت خواجہ برادران پیراگون سوسائٹی کی بنیاد رکھ رہے تھے
خواجہ برادران کی چیخیں نکلناسمجھ میں آتا ہے،دراصل انہیں قیصر امین بٹ کے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد اپنا انجام نظر آرہا ہے
لاہور(یو این این)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پیراگون کیس میں وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ نے جو انکشافات کیے ہیں وہ ساری قوم پہلے سے ہی جانتی تھی۔ لوہے کی چنے والی سرکار کا خیال تھا کہ ہم گندم کھاتے ہیں اور عوا م اورتحقیقاتی ادارے گھاس چرتے ہیں جنہیں ان کی چالاکیوں، مکاریوں اور عیاریوں کے بارے میں پتا نہیں چلے گا ، وہ جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیصر امین بٹ کے انکشافات سے پتا چلا کہ جب نواز شریف صاحب اور شہباز شریف صاحب 2000میں بکتر بند گاڑیوں میں پیشیاں بھگت رہے تھے اس وقت یہ لوہے کے چنے والی سرکاراپنے بھائی کے ساتھ مل کر پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی بنیاد رکھنے کی تیاریوں میں تھے۔ میں یہ سوال پوچھتا ہوں کہ وہ دو ر تو مکمل طور پر آمریت کا تھا۔ 2002 کے الیکشن ابھی نہیں ہوئے تھے۔ ق لیگ کی حکومت نہیں آئی تھی، کوئی سیمی جمہوری دور شروع نہیں ہوا تھا۔ اس دور میں کیا خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق فوجی آمر کے ساتھ بارگین کیے بغیر یہ کاروبار کر سکتے تھے۔ اس دور میں روزانہ کی بنیاد پہ شریف برادران کبھی کراچی، کبھی لاہو ر اور کبھی اسلام آباد میں پیشیاں بھگتتے تھے اور صا حب بہادر اور انکے بھائی صاحب پرویز مشرف سے ڈیل کر کے سینکڑوں کنال اراضی خرید کر اپنی پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی بنیاد ڈال رہے تھے۔ اور حیران کن امر یہ ہے کہ گزشتہ اٹھارہ سال سے لوہے کے چنے والی سرکار کی یہ بڑھکیں سن سن کے ہمارے کان پک گئے ہیں کہ ہم نے پرویز مشرف اور فوجی آمریت کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔ جبکہ ساری دنیا نے دیکھا تھا کہ 2005-2006 میں ان کی پیراگون سوسائٹی اپنے عروج پر تھی۔ خواجہ برادران کی چیخیں نکلناسمجھ میں آتا ہے۔ دراصل انہیں قیصر امین بٹ کے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد اپنا انجام نظر آرہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن سانحے پر اب ایک آزاد اور غیر جانبدار جے آئی ٹی بن گئی ہے۔ میں ن لیگ کی طرف سے کی گئی فسطائیت اور غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com