We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس انوارالحق نے حلف اٹھایا

لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس انوارالحق نے حلف اٹھایا

گورنر چوہدری سرور نے حلف لیا،نئے چیف جسٹس وزیر علیٰ پنجاب سردارعثمان احمد بزدار سے ملاقات بھی کی

افسران کی اکثریت فرض شناس، محنتی اور ایماندار ہے ، 109 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے 65 رْکنی وفد سے خطاب

لاہور(یو این این ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سول افسران بلا شبہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جو حکومت کی پالیسیوں کو نہ صرف عملی جامہ پہناتے ہیں بلکہ حکومتوں کی کامیابی میں ان کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ افسران کے پیش نظر ایک ہی چیز اہم ہونی چاہیے وہ ملک کا وقار اور قوم کی خوشحالی۔ اْنہوں نے کہا کہ تبدیلی اوپر سے نیچے تک آئی ہے جس طرح انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے اسی طرح تبدیلی آنکھوں کے سامنے نمایاں ہونی چاہیے۔ عام آدمی آپ کے پاس جب آئیں تو وہ یہ محسوس کریں کہ ان سے افسران نہیں بلکہ ان کے برادران مخاطب ہیں۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ پچھلے کئی عشروں سے ہماری بیوروکریسی اور دیگر قومی حمیت کے اداروں میں سیاسی پسند و نا پسند اور میرٹ سے ہٹ کر بھی تعیناتیاں ہوتی رہی ہیں لیکن میں آپ کو پورے یقین اور وثوق سے کہہ رہا ہوں کہ اب کسی اہل پر نا اہل کو فوقیت نہیں دی جائے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور پر عملدرآمد کرے گی۔ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی عظمت علی رانجھاکی قیادت میں 109 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے 65 رْکنی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں ڈین نیشنل مینجمنٹ کورس ڈاکٹر شجاعت علی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب صائمہ سعید بھی موجود تھیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ افسران کی اکثریت حقیقتاً فرض شناس محنتی اور ایماندار ہیں اور ہماری حکومت آپ لوگوں سے توقع کرتی ہے کہ ملک و قوم کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پوری دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے، بلدیاتی نظام میں ترامیم لائی جا رہی ہیں جس کے تحت ویلیج کونسل کو با اختیارات بنایا جائے گا اور ڈویلپمنٹ بجٹ کا 30 فیصد ویلیج کونسل کو دیا جائے گا۔ اداروں کو غیر سیاسی اور انہیں با اختیار بھی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے پولیس میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوام دوست پالیسیاں مرتب کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔ گورنر پنجاب نے افسران سے کہا کہ وہ عوام کے لئے اپنے وقت سے دو گھنٹے وقف کر کے ان کی داد رسی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کی رسائی ان تک ہو جائے تو ان کے 80 فیصد مسائل اسی وقت حل ہو جائیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور یونیورسٹیوں سے پرو چانسلر کا عہدہ ختم کیا جا رہا ہے تاکہ یونیورسٹیوں کے معاملات وائس چانسلر خود حل کر سکیں۔قبل ازیں، لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد انوارالحق نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ان سے حلف لیا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی سادہ اور پْر وقار تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار ، سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خاں، صوبائی وزراء4 ، ارکان صوبائی اسمبلی، لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان، اعلیٰ فوجی و سول حکام اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ دریں اثناء لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد انوارالحق نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سروراور وزیر علیٰ پنجاب سردارعثمان احمد بزدار سے ملاقات بھی کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com