We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

لاہور کی مارکیٹس اور انڈسٹریز کے عہدیداروں اورر اہنماوئں کا پیاف فاﺅنڈر زکی حمایت کا اعلان

لاہور کی مارکیٹس اور انڈسٹریز کے عہدیداروں اورر اہنماوئں کا پیاف فاﺅنڈر زکی حمایت کا اعلان

لاہور(یو این این )پےاف فاونڈرز الائنس کی لاہور چےمبر2018-19 کی انتخابی مہم اختتام پذیر ہو گئی۔ گزشستہ روز مقامی ہوٹل میں ہونےوالی اس پروقار تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں تاجر برادری اورصنعتکاروں نے بھرپور شرکت کی ۔ لاہور کے تمام صنعتی علاقوں اور مارکےٹوں کے ممبران اور عہدےداراننے اپنے اپنے سپورٹروں کے ساتھ شرکت کر کے اپنے اورپےاف فاونڈرز الائنس کے تعلق کو مزید مضبوط کر دکھایا۔پےاف فاونڈرز الائنس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق الائنس کے تمام ممبران نے اس پروقار تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پرپےاف فاونڈرز الائنس کے تمام سیئنر راہنماﺅں نے تمام بزنس کمیونٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ کی۔ پیاف فاﺅنڈرز الائنس ممبران کے آخری گرینڈ ڈنر میں ہزاروں ممبران کی شرکت نے الائنس کی مقبولیت اور الیکشن میں واضح برتری ہونے کا عملی ثبوت فراہم کر دیا ہے اس موقع پرپیاف فاﺅنڈرز الائنس سٹئیرنگ کمیٹی کے چیئرمین میاں انجم نثا ر نے کہا ہر سال کی طرح ہم نے ایک بھرپور ٹیم تیارکی ہے اور انشاءاللہ اس بار بھی ہم واضح اکثریت سے جیتیں گے۔ انھوں نے کہا پےاف فاونڈرز الائنس نے ہر دور میں تاجروں اور صنعتکاوں کی آوازمتعلقہ حکام تک پہنچائی ہے اور ان کے مطالبات حل کروانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔ پےاف فاونڈرز الائنس کے چیئر مین میاں محمد اشرف نے کہا کہ لاہور کی تمام مارکیٹس اور انڈسٹریز کے عہدیداروں اورر اہنماوئں نے ہمیشہ کی طرح پیاف فاﺅنڈر ز کا ساتھ دیا ہے۔ اور انشاءاللہ اس بار ب بھی الائنس ریکارڈ تور کامیابی حاصل کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ لاہور کے تمام صنعتی علاقوں اور مارکےٹوں مےں پےاف فاونڈرز الائنس کی حماےت پہلے سے کافی زےادہ ہورچکی ہے اس موقع پر افتخار علی ملک اور محمد علی میاں نے کہا کہ الائنس نے بزنس کمیونٹی کو اپنے اتحاد اور اتفاق کی طاقت کا شعور دیا ہے – الائنس کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پیاف فاﺅنڈرز الائنس کی قیادت نے تمام ادوار میں کاروباری طبقہ کی بہترین انداز میں خدمت کی ہے الائنس کی موجودہ قیادت نے پالیسی ایڈووکیسی ممبران کو زیادہ سے زیادہ سہولیت کی فراہمی اور انکے مسائل کو اعلیٰ فورمز تک پہنچا کر حل کروایا جبکہ لاہور چیمبر کے ممبران کے لئے لیسکو سمیڈا ایف بی آر، ٹریفک پولیس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی سہولیاتی مراکز قائم کئے گئے۔مال روڈ اور دیگر سڑکوں کو احتجاج اور مطاہروں کے لئے بند کرنے پر پابندی عائد کی گئی مقامی صنعتوں کو تحفظ دینے کے لئے چین کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ رکوایا۔مارکیٹوں میں انفرا سٹرکچر کی بہتری اور مسائل حل کروائے ٹیکس حکام کے صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال اور نوٹسز کے اجراءپر احتجاج اور تاجروں کے بینک اکاﺅنٹس تک رسائی روکنے اور بینک ٹرازکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ لہذا مزکورہ اقدامات کی بدولت پیاف فاﺅنڈرز الائنس کو ووٹرز کی بھرپور حمایت حاصل ہے انہوں نے کہا بزنس کمیونٹی میں شعور اور طاقت کی وجہ سے لاہور چیمبر کا پلیٹ فارم اندرون ملک اقتدار کے ایوانوں میں مسلمہ نمائیندہ ادارہ قرار پایا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اسے پریمئر چیمبر کا درجہ ملا – انہوں نے کہا کہ تاجروں کو جب بھی مشکل پیش آئی الائنس کی قیادت سینہ سپر ہو کر سامنے موجود رہی – آئیندہ بھی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے -گرینڈ ڈنر میں لاہور چیمبر کے سابقہ صدور بشمول افتخار علی ملک،میاں انجم نثار، شیخ محمد آصف، میاں شفقت علی ، میاں مصباح الرحمان، عرفان اقبال شیخ، میاں اشرف، اعجاز بٹ، فاروق افتخار، محمد بشیر، تنویر احمد صوفی، میاں وقار، خواجہ شاہ زیب اکرم، خامس سعید بٹ، میاں ابو زر شاد اور سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تمام بڑی و چھوٹی مارکیٹس کے صدور، نائب صدور کے ساتھ سینکروں کی تعداد میں تاجر برادری و صنعتکاروں نے شرکت کی۔قبل ازیں بادامی باغ پاسپیڈا ممبران کی طرف سے ایسوسی ایٹ کلاس امیدواران اور ممبران کے لیے لنچ کا اہتمام کیا گیا جس میں بادامی باغ کی تمام تنظیموں کی بھرپور شرکت سے بادامی باغ کے تاجروں نے پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے لیے حمایت کی واضح نشاندہی کر دی ہے – دوسری طرف لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کارپوریٹ کلاس امیدواران اور ممبران کے اعزاز میں مقامی ہال میںمیں بڑے لنچ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر کارپوریٹ کلاس امیدواران کے علاوہ میاں انجم نثار ،میا ں محمد اشرف – طارق حمید – میاںمصبا ح الرحمن ،میاں شفقت علی- افتخار علی ملک ،ملک طاہر جاوید- شیخ محمد آصف – سید محسن رضا بخاری – چوہدری ظفر اقبال عرفان قیصر شیخ ، چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیرخامس سعید بٹ، میاں ابو زر شاد لاہور چیمبرکے ایگزیکٹو ممبران اور صنعتی ایسوسی ایشنوں کے عہدیداران اور سیاسی و سماگی شخصیات کے علاوہ تمام بڑی و چھوٹی مارکیٹس کے صدور، نائب صدور کے ساتھ سینکروں کی تعداد میں تاجر برادری و صنعتکاروں نے شرکت کی۔ الائ¿نس کے رہنماوں نے کہا کہ گزشتہ پندرہ سالوںسے لاہور چیمبر میں پیاف فاﺅنڈرز الائنس اقتدار میں ہے – ائنس کے رہنماوں نے کہا کہ لاہور چیمبر بیس ہزار سے زیادہ ممبران کا نمائیندہ اور پسندیدہ ادارہ ہے اس کے بارے میں غلط خبریں پھیلانا ممبران کی توہین کے مترادف ہے ۔ قائدین نے ممبران کو توجہ دلائی کہ چیمبر الیکشن کے لیے کارپوریٹ کلاس بیلٹ پیپر پر الائنس کے امیدواران کے نمبر ایک سے سات تک ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس بیلٹ پیپر پر ایک سے آٹھ تک ہیں -انہوں نے کہاکہ 24 اور25 ستمبر کو ممبران ضرور لاہور چیمبر پہنچ کر الائنس کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں –

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com