We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

لاہور : ڈگریاں نہ ملنے کیخلاف نجی یونیورسٹی کے طلباء نے اہم شاہراہ بند کردی

لاہور : ڈگریاں نہ ملنے کیخلاف نجی یونیورسٹی کے طلباء نے اہم شاہراہ بند کردی

لاہور(یو این این)یونیورسٹی آف سرگردھا لاہور کیمپس کے طلباء نے ڈگریاں نہ ملنے کیخلاف لاہور کی اہم شاہراہ کو بلاک کردیا، ٹریفک جام ہوگیا، انتظامیہ اور طلباء کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی اہم شاہراہ کینال روڈ کو ڈگریاں نہ ملنے کیخلاف یونیورسٹی آف سرگودھا لاہور کیمپس کے طلبا نے احتجاجاً بند کردیا۔مظاہرین نے یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، ٹائروں کو آگ لگا کر کینال روڈ پر دھرنا دے دیا، طلبہ احتجاج کرتے نکل آئے اور سڑک کو بلاک کر دیا، سڑک پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔،دھرنا ختم کرنے کے لیے طلبہ اور انتظامیہ میں مذاکرات ہوئے جو ناکام ہوگئے جس کے بعد طلباء نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا، ان کا کہنا تھا کہ دو سال سے ڈگری کا انتظار کررہے ہیں۔یونیورسٹی ان کو ڈگریاں جاری نہیں کر رہی اور ان کا مستقبل برباد کیا جا رہا ہے، واضح رہے کہ لاہور کیمپس کی ڈگریوں کا کیس لاہور ہائی کورٹ میں بھی زیر التواء ہے

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com