We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

لاہور چیمبر کے نئے عہدیداران مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر وائیں گے، پیاف

لاہور چیمبر کے نئے عہدیداران مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر وائیں گے، پیاف

خدمات کا دائرہ وسیع اور خوب تر بنانے کیلئے ممبران سے مشاورت کی جائیگی، میاں انجم نثار،میاں شفقت علی، محمدعلی میاں، میاں نعمان کبیر
چیمبر میں قیادت کے تسلسل سے بزنس کمیونٹی کی خدمت کے منصوبوں کی تکمیل آسان بن رہی ہے ، ناصر حمید خان، جاوید اقبال صدیقی
لاہور (یو این این ) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ ( پیاف) نے لاہور چیمبرالیکشن 2018-19 میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے امیدواران کو ووٹ دینے اور کامیابی سے ہمکنار کرانے پر لاہور کی تمام مارکیٹس کے تاجروں اور صنعتکاروں کا شکریہ ادا کیاہے ۔ پیاف قائدین نے کارپوریٹ کلاس سے ڈاکٹر محمد ارشد، نوید اللہ خان،خالد عثمان، اور خواجہ شہزاد ناصر کو جبکہ سابق چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ، شہزاد اسلم،عاطف اکرام اور محمد ارشد خان کو ایسوسی ایٹ کلاس سے لاہور چیمبر کاای سی ممبر منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی ہے۔الائنس گروپ کے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس میں کلین سویپ کرنے پر پر پیاف کے چیئرمین میاں نعمان کبیر سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی، پیاف فاؤنڈرز الائنس کے سیئنر راہنما اور سابقہ صدور پیاف و ایل سی سی آئی میاں انجم نثار، میاں شفقت علی، محمدعلی میاں ،سہیل لاشاری ،عرفان قیصر شیخ ،میاں ابو ذر شاد اور موجودہ صدر ملک طاہر جاوید ودیگر نے تمام تاجر برادری و صنعتکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے اور مبارکباد دی ہے۔ مبارکباد کے مشترکہ پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ پندرہ سال قبل جب سے پیاف فاؤنڈرز الائنس وجود میں آیا ہے ممبران ہر سال پورے جوش و جذبہ ثابت قدمی اور یکجہتی کے ساتھ الائنس کے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس امیدواران کو ووٹ دیتے چلے آ رہے ہیں ۔چیمبر میں قیادت کے تسلسل سے بزنس کمیونٹی کی خدمت کے منصوبوں کی تکمیل آسان بن رہی ہے ۔ اس موقع پرچیئرمین پیاف میاں نعمان کبیرنے کہا کہ تاجر برادری نے الائنس پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح اس پر پورا اتریں گے اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ لاہور چیمبر بزنس کمیونٹی کا دوسرا گھر ہے اور اسکی قیادت پچھلے کئی سالوں سے ذمہ دار ہاتھوں میں ہے۔ میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس کی قیادت نے تمام ادوار میں کاروباری طبقہ کی بہترین انداز میں خدمت کی ہے الائنس کی موجودہ قیادت نے پالیسی ایڈووکیسی ممبران کو زیادہ سے زیادہ سہولیت کی فراہمی اور انکے مسائل کو اعلیٰ فورمز تک پہنچا کر حل کروایا جبکہ لاہور چیمبر کے ممبران کے لئے لیسکو سمیڈا ایف بی آر، ٹریفک پولیس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی سہولیاتی مراکز قائم کئے گئے۔مال روڈ اور دیگر سڑکوں کو احتجاج اور مطاہروں کے لئے بند کرنے پر پابندی عائد کی گئی مقامی صنعتوں کو تحفظ دینے کے لئے چین کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ رکوایا۔مارکیٹوں میں انفرا سٹرکچر کی بہتری اور مسائل حل کروائے ٹیکس حکام کے صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال اور نوٹسز کے اجراء پر احتجاج اور تاجروں کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی روکنے اور بینک ٹرازکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ چیمبرمیں خدمات کا دائرہ مزیدوسیع کرنے اور انہیں خوب سے خوب تر بنانے کے لیے تمام ممبران سے مشاورت کی جائیگی۔ اس موقع پرناصر حمید خان نے چیمبر کے معززممبران سے درخواست کی ہے کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس کو کامیاب کرنے کے بعد اپنا تعلق محدود نہ کریں بلکہ اپنے قیمتی مشوروں سے نوازتے رہیں ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com